06:36 pm
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے جنوبی بلوچستان کا دورہ ، پاک ایران سرحدکو سیل کرنے میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی کوششوں کو سراہا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے جنوبی بلوچستان کا دورہ ، پاک ایران سرحدکو سیل کرنے میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی کوششوں کو سراہا

06:36 pm

تربت( مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے جنوبی بلوچستان کا دورہ کیا تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو مورخہ 19 فروری بروز جمعہ کو دورہ بلوچستان کے موقع پر ایف سی کی جانب سے 928 کلو میٹر پر مشتمل پاک ایران بارڈر کا فضائی معائنہ کر ایا گیا ۔وزیر داخلہ نے تیز رفتار باڑ لگاتے ہوئے پاک ایران سرحدکو سیل کرنے میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی کوششوں کو سراہا۔ انہیں مزید بتایا گیاکہ باڑ کا کام جاری ہے اور باقی علاقوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرلیاجائےگا۔
 سرحدوں کو سیل کرنے سے نہ صرف شرپسند عناصر کی غیرقانونی نقل وحرکت کو روکا  جاسکے گا بلکہ  یہ جنوبی بلوچستان کی سلامتی میں معاون بھی ثابت ہو گی۔ملک کے اس حصے کو ماضی کی نظراندازی اور محرومی پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے حالیہ دورے نے حکومت کی توجہ ملک کے اس حصے میں دلوئی ہے اور مقامی آبادیوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کا ارادہ کیا ہے۔ مزید وزیر داخلہ نے ضلع واشک میں پاسپورٹ آفس کے قیام کے ساتھ ساتھ دور دراز شہروں پروم ، ہوشاب ، چیدگی ، بالنگوراور تفتان کو نادرا کی سہولیات کی فراہمی کی بھی منظوری دی جس سے  خطے میں ریاست کی رٹ قائم ہوگی۔اس دورے کے دوران وزیر داخلہ نے تفتان اور ردیگ میں بارڈر کراسنگ پوئنٹ کا بھی دورہ کیا۔ بارڈر بیلٹ ایریا کے مقامی لوگوں کے لئے بارڈر مارکیٹ کی تشکیل ، تجارت کے فروغ اور ایران کے ساتھ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک قابل عمل آپشن ہے جس پر موجودہ حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔  ایران کی طرف زائرین کی آمد و رفت  کے بہتر انتظام اور راستے میں حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تفتان کے لئے ماسٹر پلان بھی پیش کیا گیا۔وزیر داخلہ کو تربت میں ہوئے آن لاین اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے بھی بتایا گیا جس کو انہوں نے خوب سراہا۔وزیرداخلہ نے مقامی آبادی میں زراعت ، ڈیٹ پروسیسنگ پلانٹ ،مویشیوں کے ڈیریفارم ،  آن لان تعلیم اور ایف سی میں مقامی لوگوں کی بھرتی کو فروغ دینے میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ حکومت جنوبی بلوچستان کو بنیادی صحت اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات بھی کرے گی ۔وزیر داخلہ علاقے کا کامیاب دورہ کرنے    کے بعدکوئٹہ روانہ ہوگئے اور یقین دہانی کرائی کہ وفاقی کابینہ کے ممبران کے دورے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔
 

تازہ ترین خبریں

کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، شاہ محمود قریشی

کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، شاہ محمود قریشی

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سے قبل نئی حکمت عملی ۔۔۔۔۔ تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوگیا

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سے قبل نئی حکمت عملی ۔۔۔۔۔ تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوگیا

پاک سرزمین پارٹی خیبر سے کراچی تک ظلم کا نظام ختم کرے گی ۔ مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی خیبر سے کراچی تک ظلم کا نظام ختم کرے گی ۔ مصطفی کمال

 پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔مولانا فضل الرحمان

سینیٹ اجلاس سے قبل سندھ میں پی ٹی آئی اتحادیوں کی بیٹھک ۔۔۔۔ ایم کیو ایم نے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی

سینیٹ اجلاس سے قبل سندھ میں پی ٹی آئی اتحادیوں کی بیٹھک ۔۔۔۔ ایم کیو ایم نے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

  نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا