04:43 pm
 اپوزیشن ڈیل حاصل کرنے میں کامیاب یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کر دی گئی

اپوزیشن ڈیل حاصل کرنے میں کامیاب یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کر دی گئی

04:43 pm

لاہور (نیوز ڈیسک ) نہ ڈیل ملے گی اور نہ ڈھیل ملے گی،ایسا سلوگن تھا جو پی ٹی آئی کی حکومت ببانگ دہل جپا کرتی تھی مگر چشم فلک نے دیکھا کہ ڈیل بھی ہو گئی اور ڈھیل بھی مل گئی یہاں تک کہ حکومتی پارٹی کو الیکشن میں لگائے گئے سبھی نعروں سے ہٹنا پڑااور اپنے منشور میں درج ہر ایک وعدے سے بھی مکرنا پڑااور تبدیلی ا ور انقلاب کے دعوؤں پر بھی یوٹرن لینا پڑا۔بات سیدھی سی ہے کہ اگر اقتدار لینے کی خاطر آپ مانگے تانگے کے ووٹ اور لے دے کر کمپرومائز کر لیں تو پھر آپ کو جیب میں ایسے کھوٹے سکے بھی ڈالنا پڑ جاتے ہیں جو وقت آنے پر کھرے سکوں 
کو بھی مفلوج کر کے آپ کے ارادوں پر پانی پھیر دیتے ہیں۔نہ تو غریب کا فائدہ ہوااور نہ ملکی قرضوں میں کمی آئی نہ مہنگائی کا طوفان کنٹرول ہوااور نہ ہی کروڑوں نوکریوں کے ساتھ لاکھوں گھروں کا خواب پورا ہوا۔اگر کچھ ہوا تو وہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیل ہوئی۔ڈیل بھی ایک نہیں کئی ہوئی ہیں،نواز شریف کا ملک سے باہر جانا،مریم نواز کا جیل سے باہر آنا اور پیپلز پارٹی کو فری ہینڈ ملنا سبھی کسی نا کسی ڈیل ہی کا نتیجہ ہے مگر اس بات جو بڑی ڈیل ہو چکی ہے وہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ہے جس میں یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کے لیے قومی سطح پر قلابے ملائے جا رہے ہیں۔گزشتہ روز یوسف رضا گیلانی کا اسٹیبشلمنٹ کے نیوٹرل ہونے سے متعلق بیان بھی کسی خاص پیغام کا عندیہ لگتا تھا۔تاہم یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ الیکشن کے موضوع پر بات کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی نے اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ڈیل ہو گئی ہے ا ور یوسف رضا گیلانی نہ صرف سینیٹر بن جائیں گے بلکہ چیئرمین سینیٹ بھی منتخب ہو جائیں گے۔ظفر ہلالی نے کہا کہ جب آپ احتساب نہیں کرپاتے اور ڈیل اور ڈھیل کے چکر میں پڑ جاتے ہیں تو پھر عوام کی نظر میں بھی گر جاتے ہیں اور پھر ایسے ہی آپ کی حکومتیں بھی کمزور ہو جاتی ہیں،ایسے لوگ جب اسمبلیوں میں آئیں گے جو پیسوں کی سیاست کرتے ہیں تو ا س ملک کا مستقبل کیا ہو گا۔

تازہ ترین خبریں

لاہورہائیکورٹ :شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

لاہورہائیکورٹ :شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

’’ہائے عظمیٰ اتنا سناٹا کیوں‘‘۔؟

’’ہائے عظمیٰ اتنا سناٹا کیوں‘‘۔؟

جہانگیرترین گروپ نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

جہانگیرترین گروپ نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

پیپلز پارٹی کا لب ولہجہ عمران حکومت کے لیے  ان دنوں نرم کیوں ہے ؟ آخرکاراندرکی بات باہرآہی گئی

پیپلز پارٹی کا لب ولہجہ عمران حکومت کے لیے ان دنوں نرم کیوں ہے ؟ آخرکاراندرکی بات باہرآہی گئی

وفاقی وزیرداخلہ کا قانون شکنوں کیساتھ سختی کرنےکا فیصلہ

وفاقی وزیرداخلہ کا قانون شکنوں کیساتھ سختی کرنےکا فیصلہ

 نواز شریف مفرور ہیں، ان کی اپیلوں کو کیسے چلانا ہے؟نیب عدالت کی معاونت کرے،اسلام آبادہائیکورٹ

نواز شریف مفرور ہیں، ان کی اپیلوں کو کیسے چلانا ہے؟نیب عدالت کی معاونت کرے،اسلام آبادہائیکورٹ

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی پرپی ڈی ایم کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند : مگر لڑائی دراصل کس نے کروائی ؟

پیپلز پارٹی پرپی ڈی ایم کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند : مگر لڑائی دراصل کس نے کروائی ؟

مہنگائی کے ’’جن‘‘نے رمضان المبارک کیلئے خریداری کرنیوالوں کی چیخیں نکلوا دیں

مہنگائی کے ’’جن‘‘نے رمضان المبارک کیلئے خریداری کرنیوالوں کی چیخیں نکلوا دیں

ملازمین کی سنی گئی۔۔حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

ملازمین کی سنی گئی۔۔حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

اپوزیشن ایک دوسرے کیخلاف اشتعال انگیزبیانات سے گریزکرے،مولانا فضل الرحمن

اپوزیشن ایک دوسرے کیخلاف اشتعال انگیزبیانات سے گریزکرے،مولانا فضل الرحمن

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ بچوں اور والدین کے کام کی خبر

بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ بچوں اور والدین کے کام کی خبر

سپریم کورٹ : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی براہِ راست سماعت نشر کرنے کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی براہِ راست سماعت نشر کرنے کی درخواست مسترد