11:13 am
پاکستان میں یکم رمضان کو بینکوں میںعوامی لین دین کیوں نہیں‌ ہوتی؟جانیں 

کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر ملک بھر کے تمام بینک یکم رمضان المبارک کو عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم رمضان 1442 ہجری بروز بدھ بتاریخ 14 اپریل 2021 کو تمام بینک تعطیل پر ہوں گے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم رمضان المبارک کو سیؤنگ اکاؤنٹس سے نصاب کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی کریں۔یاد رہے کہ  مالیاتی
اداروں، بینکوں اور مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین یکم رمضان کو معمول کے مطابق اپنی دفتری ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں جبکہ عوام سے لین دین بلکل بند رہتی ہے۔واضح رہے کہ ہر سال رمضان المبارک کے پہلے روز تمام بینکس سیؤنگ اکاؤنٹس کھاتے داروں کی نصاب کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی کرتے ہیں۔ رواں سال وفاقی حکومت نے اسلامی سال 1441-42 ہجری کیلئے زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا ہے۔ یعنی جس کے سیؤنگ اکاؤنٹ میں اتنی رقم موجود ہوگی اُس کے کھاتے سے 2 ہزار 24 روپے کٹوتی زکوٰۃ کی مد میں کی جائے گی جبکہ اس سے زیادہ کی صورت میں مجموعی رقم پر ڈھائی فیصد کٹوتی کی جائے گی۔حکومت کے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے گیارہ اپریل کو اسٹیٹ بینک کو مقررہ نصاب کا نوٹیفکیشن بھیجا گیا جس کے بعد اسٹیٹ بینک دیگر بینکوں کو زکوٰۃ کے نصاب اور کٹوتی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں تھیں۔ یاد رہے کہ پے منٹ اکاؤنٹ، کمپنی اکاؤنٹ یا ڈیکلیریشن اکاؤنٹ سے زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبریں

 لاہور  کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید 500 روپے کمی

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

پیپلزپارٹی نے  پٹرول کی قیمتوں میں مزید  اضافہ مسترد کر دیا

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی

سندھ حکومت صنعت اور ٹرانسپورٹ کی بندش پر نظرثانی کرے، اسد عمر

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

جس دن سندھ کے عوام قائل ہوگئے، تبدیلی دیکھیں گے۔ شاہ محمود قریشی

راولپنڈی میں ماں اور معصوم بچے کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی،خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

پنجاب حکومت  نے سرکاری ،نجی سکولوں و مدارس میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کی ٹھان لی

بوائے فرینڈ سےبے وفائی کا بدلہ۔۔۔!!! لڑکی نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے

گاڑی کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنانے کیلئے نئی ہونڈا سٹی پاکستانیوں کو کتنے میں ملے گی ؟جانیں 

کار یا موٹر سائیکل میں بس ایک چیز موجود ہو تو پھر مجال ہے کہ کوئی ڈاکو قریب بھی آجائے