12:13 pm
اپوزیشن کی رضامندی کے بعد مختصر نوٹس پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

اپوزیشن کی رضامندی کے بعد مختصر نوٹس پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

12:13 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پارلیمانی سال میں قومی اسمبلی کے کم از کم 130 روز اجلاس منعقد کرنے کے آئینی تقاضے کو پورا کرنے کی جدوجہد کرتے ہوئے حکومت نے مختصر نوٹس پر پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسی عمارت میں واقع سینیٹ سیکریٹریٹ کے دو علیحدہ نوٹی فکیشنز،
جن میں کہا گیا تھا کہ دفاتر جمعے سے اتوار تک 3 روز کے لیے کورونا وائرس کیسز میں اضافے کی وجہ سے اسے جراثیم کش کرنے کے لیے بند رہیں گے، کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 10 بجکر 30 منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس طلب کر لیا۔گزشتہ ماہ جب حکومت نے چند آرڈیننسز کی مدت میں توسیع حاصل کرنے اور انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کے لیے صرف ایک روزہ نوٹس پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا تھا تو حزب اختلاف نے سخت احتجاج کیا تھا۔تاہم اس بار ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ اجلاس اپوزیشن ارکان کی مکمل حمایت کے ساتھ طلب کیا گیا ہے۔اپوزیشن کے ساتھ سمجھوتے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بعدازاں اجلاس کے لیے ایس او پیز (معیاری آپریٹنگ طریقہ کار) جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے میں صرف تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو منعقد ہوگا جو زیادہ سے زیادہ گھنٹے کا ہوگا۔اس میں کہا گیا ہے کہ 'ایک وقت میں ممبران کی کم از کم تعداد ایوان میں موجود رہے گی اور اجلاس کے دوران کسی اہم قانون سازی کی صورت میں پارلیمانی پارٹیوں کو تین دن پہلے آگاہ کیا جائے گا'۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ سال اگست میں تیسرے پارلیمانی سال کے آغاز سے اب تک اسمبلی 61 دن اجلاس میں رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ حکومت کو 12 اگست تک اسمبلی کو مزید 69 روز اجلاس منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ حکومت آئینی تقاضا کو پورا کرنے میں کامیاب ہوجائے گی کیونکہ بجٹ اجلاس بھی عنقریب منعقد ہونا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آج کے اجلاس کے لیے 11 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا ہے جس میں 'تجارت / کاروباری سرگرمیوں کے لیے پاک افغانستان سرحد پر نواں پاس اور گورسل سرحدی مقامات کی بندش' اور ' لاہور میں نوجوانوں کے درمیان منشیات کی لت میں اضافے' کے معاملات پر دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہیں۔ایجنڈے کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان آئین کے تحت ضروری بجلی کی تقسیم، ترسیل اور پیداوار (ترمیمی) آرڈیننس 2021 کی ریگولیشن اسمبلی کے سامنے رکھیں گے۔اس کے علاوہ وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نورالحق قادری اور وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری بالترتیب مسلم خاندانی قوانین (ترمیمی) بل 2021 اور قومی کمیشن برائے حقوق اطفال (ترمیمی) بل 2021 متعارف کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل اور ایم این اے احسن اقبال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ حکومت نے اپوزیشن کو نوٹیفائی کیا تھا کہ اس نے اجلاس صرف دنوں کی تکمیل کی آئینی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان ایک سمجھوتہ ہوچکا ہے کہ حکومت اجلاس کے دوران کوئی متنازع ایجنڈا نہیں لائے گی کیونکہ اس نے وبائی امراض کی وجہ سے شرکت کرنے والے ممبران کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اپوزیشن نے جب پہلے ہی حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تو اب کیوں تعاون کر رہی ہے لیگی رہنما نے کہا کہ یہ حکومت کے ساتھ تعاون نہیں ہے کیونکہ پارلیمنٹ صرف حکومت سے تعلق نہیں رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو اپنے دن لازمی مکمل کرنے چاہیے جیسا کہ آئین میں کہا گیا ہے۔نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی انفارمیشن سیکریٹری اور ایم این اے شازیہ مری نے کہا کہ ان کی پارٹی کے قانون ساز کسی بھی آئینی شق کی خلاف ورزی نہیں دیکھنا چاہیں گے تاہم حکومت کو پارلیمنٹ کے کردار کو پامال نہیں کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ؛حکومت ہمیشہ ہی اچانک پارلیمانی اجلاس بلاتی ہے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اجلاس نہیں بلائے جائیں تاہم مختصر وقت میں اجلاس طلب کرنے کی ایمرجنسی کیا تھی'۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ نے کووڈ 19 کی وجہ سے اپنے دفاتر بند رکھنے کا اعلان کیا تھا تاہم قومی اسمبلی اجلاس اسی عمارت میں اور اسی دن طلب کیا گیا ہے۔شازیہ مری نے آرڈیننسز کے ذریعے قانون سازی کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کو آئینی تقاضے پورے کرنے کی فکر ہے تو اسے دیگر آئینی ذمہ داریوں کو بھی پورا کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ قومی اسمبلی کے 30 مارچ کو اجلاس کے پہلے روز پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے دوران حکومت کی جانب سے اجلاس طلب کرنے پر احتجاج کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت ہر طرح کے اندرونی اور بیرونی اجتماعات پر پابندی عائد کر رہی ہے اور دوسری طرف اس نے اسمبلی کو صرف ایک دن کے نوٹس پر طلب کرلیا ہے تاکہ محض دنوں کی آئینی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ایجنڈے کے آئٹمز میں کوئی اہم بات نہیں ہے جو حکومت کی طرف سے وبائی امراض کے دوران اجلاس طلب کرنے کے عمل کو جواز فراہم کرسکتی ہو۔

تازہ ترین خبریں

لانگ مارچ: دفعہ 144 نافذ، اسلام آباد جانے والے راستے بند،میٹرو رک گئی،سکولوں میں چھٹی

لانگ مارچ: دفعہ 144 نافذ، اسلام آباد جانے والے راستے بند،میٹرو رک گئی،سکولوں میں چھٹی

بڑے اسلامی ملک کاشام میں نئے فوجی آپریشن کااعلان،عالم اسلام میں ہلچل مچ گئی

بڑے اسلامی ملک کاشام میں نئے فوجی آپریشن کااعلان،عالم اسلام میں ہلچل مچ گئی

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی مانگتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی مانگتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر فون آ گیا

شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر فون آ گیا

میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے تحریک انصاف کے کتنے کارکنوں کوگرفتارکرلیا،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے تحریک انصاف کے کتنے کارکنوں کوگرفتارکرلیا،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

وزیرِاعظم کوبلوچستان کے جنگلات میں آگ پرقابوپانے کیلئے جاری آپریشن پربلوچستان حکومت کی جانب سےتفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

وزیرِاعظم کوبلوچستان کے جنگلات میں آگ پرقابوپانے کیلئے جاری آپریشن پربلوچستان حکومت کی جانب سےتفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو گیئر لگ گئے

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو گیئر لگ گئے

شہید کی توہین کسی صورت مناسب نہیں، پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

شہید کی توہین کسی صورت مناسب نہیں، پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

جڑواں شہروں کے باسیوں کےلیے بری خبر،میٹروسروس بندکردی گئی،بندش کتنے دن رہے گی ،بڑی خبرآگئی

جڑواں شہروں کے باسیوں کےلیے بری خبر،میٹروسروس بندکردی گئی،بندش کتنے دن رہے گی ،بڑی خبرآگئی

روپیہ مزیدگراوٹ کا شکار، ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،امریکی کرنسی کی قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،پریشان کردینے والی خبرآگئی

روپیہ مزیدگراوٹ کا شکار، ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،امریکی کرنسی کی قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،پریشان کردینے والی خبرآگئی

عطا اللہ تارڑ کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ

عطا اللہ تارڑ کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ

تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ۔۔۔ڈیزل 289 سے 400 ،پیٹرول کی قیمت کو 338 سے بڑھا کر 420 روپے کردیاگیا

تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ۔۔۔ڈیزل 289 سے 400 ،پیٹرول کی قیمت کو 338 سے بڑھا کر 420 روپے کردیاگیا

عدلیہ اورنیوٹرلز کاامتحان ہے کہ آپ نے چوروں کے ساتھ کھڑاہوناہے یا۔۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا

عدلیہ اورنیوٹرلز کاامتحان ہے کہ آپ نے چوروں کے ساتھ کھڑاہوناہے یا۔۔۔کپتان نے بڑااعلان کردیا