01:15 pm
فیصل مسجد کی طرح ایک اور مسجد ۔۔۔ سعودی ولی عہد کا پاکستانیوں کیلئے شاندار تحفہ ۔۔ پوری قوم کیلئے شاندار خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں مسجد تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں تعمیر ہونے والی مسجد 80 کنال پر محیط ہوگی اور اس میں 12 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہوگی۔سعودی میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ مسجد میں 10 ہزار مرد، 2 ہزار خواتین نماز پڑھ سکیں گی، مسجد میں جدید اسلامی تحقیقاتی مراکز بھی بنائے جائیں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان  3 روزہ دورے پر 
سعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، گورنر خیبر پختونخوا اور گورنر سندھ بھی دورے پر وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان 5 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔سعودی عرب پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام سے متعلق معاہدہ ہوا جبکہ سزا یافتہ مجرموں کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے۔جرائم کے خلاف دونوں ممالک میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ ماحولیات کے شعبے میں تعاون اور توانائی منصوبوں کے حوالے سے فریم ورک معاہدے پر بھی معاہدے ہوئے۔دونوں ممالک میں انسداد منشیات سے متعلق مفاہمتی یادداشت، ورکرز ریکروٹمنٹ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت اور میڈیا کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

تازہ ترین خبریں

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

 پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

وزیراعظم  نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021  عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا

گوادر میں قائداعظم کا مجسمہ بم حملہ کرکے تباہ کردیا گیا