10:12 am
وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺپر حاضری، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺپر حاضری، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

10:12 am


مدینہ(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے دورے کے دوسرے مرحلے میں وزیر اعظم عمران خان نے روضہ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) پر حاضری دی ۔تفصیلات کے مطابق  وزیرِ اعظم عمران خان کے  سعودی عرب دورہ کے دوسرے مرحلے میں وزیر اعظم عمران خان نے  روضہ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم )  پر حاضری دی ۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے وفد سمیت مسجدِ نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) میں افطار کی اور نمازِ مغرب ادا کی۔سعودی قیادت سے اہم ملاقاتوں کے بعد  وزیرِ اعظم عمران خان روضہ رسول  پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ
پہنچے جہاں گورنر مدینہ منورہ نے استقبال کیا، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر علیم خان بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر معاونِ خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گل اور وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی بھی موجودتھے۔وزیراعظم جب جہاز سے نیچے اترے تو انہوں نے احتراماً جوتے نہیں پہن رکھے تھے ۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات او ر معاہدوں کے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا تھا۔ملاقات میں دوطرفہ سیاسی، معاشی، تجارتی، دفاعی اورسیکیورٹی تعلقات کو مزید ‏بڑھانے پراتفاق کیا گیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان رابطہ کونسل کے قیام سمیت پانچ اہم معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے۔اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ، علاقائی اورعالمی امور پر بھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے لیے ‏مستقل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔جو انہوں نےقبول کرلی۔اس موقع پرپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سپریم رابطہ کونسل کے قیام سمیت پانچ اہم معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔ دو معاہدے بالترتیب قیدیوں کے تبادلے اور جرائم کی بیخ کنی کے حوالے سے طے پائے، ایک معاہدے کی رو سے سعودی عرب پاکستان کو” سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ سے 50کروڑڈالر کی رقم فراہم کرے گا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سعودی قیاد ت کے درمیان دوطرفہ سیاسی، معاشی، تجارتی، دفاعی اورسیکیورٹی تعلقات کو مزید ‏بڑھانے پراتفاق کیا گیا جبکہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون ، قیدیوں کی منتقلی سے متعلق معاملات اورسعودی عرب میں ‏پاکستانیوں کے لیے ملازمت کے مواقع بڑھانے پر بھی زوردیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

طلبہ کی توموجیں ہوگئیں۔۔بچوں پر اسکول  ہوم ورک کا دباؤ کم کرنے کا قانون پاس

طلبہ کی توموجیں ہوگئیں۔۔بچوں پر اسکول ہوم ورک کا دباؤ کم کرنے کا قانون پاس

راولپنڈی اسلام آبادکے شہریوں کی مشکلات۔۔۔جڑواں شہروں کے باسیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

راولپنڈی اسلام آبادکے شہریوں کی مشکلات۔۔۔جڑواں شہروں کے باسیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

بلاول بھٹو زرداری ’گو عمران گو‘ کے نعرے کیوں لگا رہے ہیں ؟

بلاول بھٹو زرداری ’گو عمران گو‘ کے نعرے کیوں لگا رہے ہیں ؟

حکومت غریب اور متوسط طبقے کیلئےکیا کرنے جا رہی ہے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

حکومت غریب اور متوسط طبقے کیلئےکیا کرنے جا رہی ہے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

تین ماہ سے بندداسوڈیم کی تعمیرکاکام کب شروع  ہوگا؟تاریخ کااعلان کردیاگیا

تین ماہ سے بندداسوڈیم کی تعمیرکاکام کب شروع ہوگا؟تاریخ کااعلان کردیاگیا

حکمرانوں کاہردن قومی سلامتی کے لیے خدشات بڑھارہاہے ۔۔حکومت سےنجات  حاصل نہ ہوئی تو۔۔۔

حکمرانوں کاہردن قومی سلامتی کے لیے خدشات بڑھارہاہے ۔۔حکومت سےنجات حاصل نہ ہوئی تو۔۔۔

ماسکو: مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول گئے، شیریں مزاری اور بیٹی کے بارے میں کیا کہتے رہے؟ ریکارڈنگ سامنے آ گئی

ماسکو: مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول گئے، شیریں مزاری اور بیٹی کے بارے میں کیا کہتے رہے؟ ریکارڈنگ سامنے آ گئی

لندن میں سیاسی جوڑ توڑ! جہانگیر ترین  بول پڑے، حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

لندن میں سیاسی جوڑ توڑ! جہانگیر ترین بول پڑے، حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

تبدیلی آ گئی،سرکاری افسر ہسپتال کی خوبصورت نرس کو اٹھا کرلے گیا اور پھر۔۔ایسا کام کہ پوری قوم غصے میں آگئی

تبدیلی آ گئی،سرکاری افسر ہسپتال کی خوبصورت نرس کو اٹھا کرلے گیا اور پھر۔۔ایسا کام کہ پوری قوم غصے میں آگئی

31دسمبر تک ہر شہری کے پاس یہ چیز ہو گی، حکومت کا ایسا اعلان کہ ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھا

31دسمبر تک ہر شہری کے پاس یہ چیز ہو گی، حکومت کا ایسا اعلان کہ ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھا

کورونا وائرس کا ایک نیا حملہ ! پروازیں کینسل اور سکول بند کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کا ایک نیا حملہ ! پروازیں کینسل اور سکول بند کرنے کا فیصلہ

ملک میں ہنگامی صورتحال، بین الاقومی اور مقامی پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں

ملک میں ہنگامی صورتحال، بین الاقومی اور مقامی پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں

اس وقت آئی ایس آئی کا سربراہ کون ہے؟  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

اس وقت آئی ایس آئی کا سربراہ کون ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

وہ شہر جہاںاب آئندہ دو ماہ کیلئے سورج نہیں نکلے گا،جان کر آپکو بھی شدید حیرت ہو گی

وہ شہر جہاںاب آئندہ دو ماہ کیلئے سورج نہیں نکلے گا،جان کر آپکو بھی شدید حیرت ہو گی