09:37 pm
روزانہ ریلوے اسٹیشن سے گزرنے والی ہر ٹرین میں اپنے بھائی کو ڈھونڈتی ہوں۔۔۔ ایک اپاہج بہن جو پانچ سال سے اپنے لاپتہ بھائی کی منتظر ہے

روزانہ ریلوے اسٹیشن سے گزرنے والی ہر ٹرین میں اپنے بھائی کو ڈھونڈتی ہوں۔۔۔ ایک اپاہج بہن جو پانچ سال سے اپنے لاپتہ بھائی کی منتظر ہے

09:37 pm

باہر جاکر اپنی اور اپنے پیاروں کی قسمت بدلنے کا خواب پاکستان کے اکثر نوجوان دیکھتے ہیں لیکن ان میں سے شاذونادر ہی اس خواب کو پورا کرنے میں کامیاب ہوپاتے ہیں۔ لیکن ایسے افراد جو دوسرے ملک جانے کے لئے غیر قانونی طریقہ اختیار کرتے ہیں ان کا انجام ہمیشہ ہی برا ہوتا ہے۔ اس کے باوجود اپنی غربت سے تنگ نوجوان باہر جانے کا سنہری خواب دیکھتے بھی ہیں اور غلط راستہ اختیار کرتے ہیں جس کی سزا بعد میں صرف وہی نہیں بلکہ ان کا پورا خاندان بھگتتا ہے۔ ایسی ہی کہانی ہے اس خاندان کی جنکا بیٹا اور بھائی سالوں سے لاپتہ ہے۔ پانچ سال سے ریلوے اسٹیشن پر بھائی کا انتظار کرتی
اپاہج بہن عمر حیات جو ایران سے ترکی جاتے ہوئے غیر قانونی طور پر پکڑے گئے وہ اور ان کا خاندان وزیرآباد کے پاس ایک گاؤں میں رہتے تھے۔ روبینہ کوثر کی نگاہیں گزشتہ پانچ سال سے روزانہ ریلوے اسٹیشن سے گزرنے والی ہر ٹرین میں اپنے بھائی کو ڈھونڈھتی ہیں اور مایوس لوٹ آتی ہیں۔ روبینہ کہتی ہیں “میں نے اپنے بھائی عمر حیات کو کہا تھا کہ گھر کے حالات بہتر کرنے ہیں تو یہاں رہ کر بھی کرسکتے ہو اس کے لئے غلط راستہ نہیں اختیار کرو“ روبینہ کہتی ہیں کہ ان کے چھوٹے بھائی عمر پہلے درزی کا کام کرتے تھے لیکن ان کے ایک رشتے دار ایجنٹ نے انھیں باہر جانے کے سبز باغ دکھانا شروع کیے۔ ایجنٹ نے کہا تھا کہ جہاز سے باہر بھیجے گا اور پاسپورٹ بھی بنوایا لیکن بعد میں ایجنٹ نے دھوکہ دیا اور پاسپورٹ یہیں چھوڑ دیا۔ روبینہ کہتی ہیں کہ “میری آخری بار اپنے بھائی سے تب بات ہوئی جب وہ ایران کی سرحد پر تھا اور اس کے بعد ایجنٹ نے ہمیں بتایا کہ تمھارا عمر پکڑا گیا ہے۔ پھر میں دو سال بھائی کا انتظار کرتی رہی اور جب میرا صبر جواب دے گیا تو میں نے ایف آئی اے میں رپورٹ درج کروائی“ روبینہ پولیو کا شکار اور دونوں ٹانگوں سے معذور ہیں ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق بچپن میں پولیو ہونے کی وجہ سے روبینہ دونوں ٹانگوں سے معذور ہیں لیکن اس کے باوجود انھوں نے اپنی بیماری کو کمزوری نہیں بننے دیا۔ وہ گھر کا تمام کام خود کرتی ہیں اور ساتھ ساتھ بھائی کو واپس لانے کے لئے کوشش بھی کرتی ہیں روبینہ تھانہ سسٹم کی شکایت کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ “ اللہ کی مرضی ہے اس نے مجھے ایسا بنایا لیکن مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا۔ میں جب بھی تھانے جاتی ہوں بہادر بن کے جاتی ہوں وہاں مجھے بہت زیادہ دھمکیاں بھی دیتے ہیں لیکن میں پیچھے نہیں ہٹتی““ ماں نے آج تک بیٹے کے کپڑے سنمبھال کے رکھے ہیں عمر حیات کی والدہ نے آج تک وہ قمیض سنمبھال کر رکھی ہے جسے ان کا بیٹا باہر جانے سے پہلے پہنے ہوا تھا۔ وہ دن بھر روتی رہتی ہیں اور اپنے بیٹے کی واپسی کی دعائیں کرتی ہیں۔ ان کو یقین ہے کہ ان کا بیٹا زندہ ہے اور ایک دن وہ واپس ضرور آئے گا۔ وہبینہ بھی گھر گھر جا کر لوگوں کو اپنی کہانی سناتی ہیں اور ان میں اس بات کا شعور پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہیں کہ کبھی باہر جانے کے لئے غلط راستہ نہ اختیار کریں۔ یہ سب کرنے سے ان کا دل تھوڑا ہلکا ہوجاتا ہے لیکن دن ڈھلتے ہی وہ دوبارہ ریلوے اسٹیشن پر اپنے بھائی کا انتظار کرنے لگتی ہیں۔ باہر جاکر اپنی اور اپنے پیاروں کی قسمت بدلنے کا خواب پاکستان کے اکثر نوجوان دیکھتے ہیں لیکن ان میں سے شاذونادر ہی اس خواب کو پورا کرنے میں کامیاب ہوپاتے ہیں۔ لیکن ایسے افراد جو دوسرے ملک جانے کے لئے غیر قانونی طریقہ اختیار کرتے ہیں ان کا انجام ہمیشہ ہی برا ہوتا ہے۔ اس کے باوجود اپنی غربت سے تنگ نوجوان باہر جانے کا سنہری خواب دیکھتے بھی ہیں اور غلط راستہ اختیار کرتے ہیں جس کی سزا بعد میں صرف وہی نہیں بلکہ ان کا پورا خاندان بھگتتا ہے۔ ایسی ہی کہانی ہے اس خاندان کی جنکا بیٹا اور بھائی سالوں سے لاپتہ ہے۔

تازہ ترین خبریں

آصف علی زرداری سے مصالحت کروادیں، لیک آڈیو کال کی حقیقت کیا نکلی؟ تہلکہ خیز خبر

آصف علی زرداری سے مصالحت کروادیں، لیک آڈیو کال کی حقیقت کیا نکلی؟ تہلکہ خیز خبر

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے، مریم نواز

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے، مریم نواز

اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کووارننگ دیدی

اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کووارننگ دیدی

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان