09:38 pm
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب ،پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے ، خالد نواز

وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب ،پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے ، خالد نواز

09:38 pm

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے ) اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق و ملازمت کے محافظ ادارے نائٹ ہیومن مینجمنٹ (کے ایچ ایم ) شالان پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد نوازنے وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے میں پاکستانی نوجوانوں کیلئے روزگار کے زیادہ مواقع حاصل کرنے کی کامیاب کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سعودی حکام کے ساتھ 10 لاکھ سالانہ ملازمتوں میں سے پاکستانی
ورکروں کو غالب حصہ دینے پر اتفاق ہمارے ملک سے بے روزگاری ختم کرنے میں بہت معاون ہوگا ۔ انہوں نے یہ بات کے ایچ ایم آفس میں دوبئی روانہ ہونے والے پاکستانی ورکروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ خالد نواز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا سعودی عرب کا دورہ انتہائی کامیاب ثابت ہوا ہے ۔ وزیر اعظم کی سربراہی میں ہمارے وفد نے سعودی عرب میں پیدا ہونے والے روزگار کے سالانہ دس لاکھ مواقع میں سے غالب حصہ پاکستانی ورکروں کے لئے مختص کروانے کے علاوہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی یقین دہانی حاصل کی جبکہ سماجی بہبود اور توانائی سمیت متعدد شعبوں کی ترقی کیلئے سعودی عرب کی جانب سے 75 ارب روپے سے زائد رقم دینے پر رضامندی سے ملک کے اندر ہمہ جہت ترقی کے علاوہ مقامی طور پر بھی روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے ۔ خالد نواز نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ایک اعلی سطح باہمی معاون کونسل کا قیام دونوں ملکوں کیلئے انتہائی مفید قدم ہے ۔ سعودیہ میں اگلے دس سال کے دوران ملازمتوں کے 10 ملین مواقع پیدا ہونگے جن پر غالب اکثریت کی تقرری پاکستانی نوجوانوں کی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے سمیت پاکستان صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے عملی تعاون کی جو پیش کش کی گئی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ۔ اسی طرح وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی ممالک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی جانب سے بھر پور تعاون دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے جس سے امت مسلمہ کی مجموعی فلاح کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے جوش و جذبے کا اظہار ہوتا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

آصف علی زرداری سے مصالحت کروادیں، لیک آڈیو کال کی حقیقت کیا نکلی؟ تہلکہ خیز خبر

آصف علی زرداری سے مصالحت کروادیں، لیک آڈیو کال کی حقیقت کیا نکلی؟ تہلکہ خیز خبر

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے، مریم نواز

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے، مریم نواز

اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کووارننگ دیدی

اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کووارننگ دیدی

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان