05:53 pm
مثالی پولیس کی مثالی کارکردگی۔۔۔ تھانہ صادق آباد کی حدود ڈھوک کالا خان میں پولیس گردی۔۔۔۔ اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل 

مثالی پولیس کی مثالی کارکردگی۔۔۔ تھانہ صادق آباد کی حدود ڈھوک کالا خان میں پولیس گردی۔۔۔۔ اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل 

05:53 pm

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) مثالی پولیس کی مثالی کارکردگی، تھانہ صادق آباد کی حدود ڈھوک کالا خان میں پولیس گردی، دو روز پہلے ہونیوالے وقوعہ کی ایف آئی آر میں نامزد ملزم پولیس کی حراست میں ہونے کے باوجودمحض ایک نامعلوم شخص کی تلاش کےلئے مقامی شہری جو کہ ایف آئی آر میں نامزد بھی نہیں اور اسکے اہلخانہ کے گھر سحری کے وقت بھاری نفری کے ہمراہ چھاپے مارا گیا، بغیر لیڈی پولیس گھروں پر دھاوا بولتے ہوئے گیٹ، شیشے اور گاڑی توڑ ڈالی، خواتین کےساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے ان سے موبائل فونز چھین کر لے گئے، متاثرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس علاقے کے بااثر افراد کی آلہ کار بنی ہوئی ہے، ڈھوک کالا خان بازار میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر ہم نے پولیس کو بلایا تو پولیس کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی
کرنے والوں کو اٹھا کر لے گئی جس میں ہمارا دور کا رشتے دار بھی شامل تھا ، کچھ لڑکے اسے چھڑانے کےلئے تھانے گئی تو مخالفین نے شرارت کرتے ہوئے پولیس کو کہا کہ باہر آپکا ملزم یاسر آیا ہوا ہے جس پر پولیس باہر آئی اور ہوائی فائرنگ ہوئی، ہمارا سرے سے اس کیس سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی پولیس نے اس میں ہمیں نامزد کیا ، پولیس نے چار افراد دانش اور تین نامعلوم کےخلاف ایف آئی آر درج کی۔ دانش اس وقت پولیس کی حراست میں ہے جبکہ دیگر تین (غلام نبی، حسن اور سائیں عثمان ) میں سے ایک لڑکے غلام نبی کو پہلے سے پیش کیا جاچکا ہے جبکہ ایک مزید لڑکے حسن کی پولیس نے ڈیمانڈ کی جسے بھی ہم نے کوشش کرتے ہوئے گزشتہ رات ایک بجے پیش کیاجسے متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او لینے سے انکاری ہو گئے اور اسی شخص کی تلاش کا بہانہ بناتے ہوئے صبح سحری کے وقت ہمارے گھروں کا یہ حال کیا گیا، متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ سائیں عثمان کو ہم نہیں جانتے، پولیس نےدو روز سے ہمارے 7سے زائد افراد بغیر کسی مقدمے میں ملوث کئے حراست میں رکھے ہوئے ہیں ، یہ سب کچھ علاقے کے کچھ بااثر افراد کے کہنے پر کیا جارہا ہے تاکہ ہماری ساکھ کو نقصان پہنچایا جاسکے، راجہ زاہد ، راجہ خورشید اور راجہ جہانگیر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے پولیس کے اس اقدام کی جانچ کریں ، ہمیں انصاف دلایا جائے۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

شدید گرمی کے بعد بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سنا دی

شدید گرمی کے بعد بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سنا دی

قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں واضح کمی ہو گئی ، رپورٹ جاری

قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں واضح کمی ہو گئی ، رپورٹ جاری

پیٹرول کی قیمت میں 50روپے مزید اضافہ، پاکستانیوں کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے والی خبر آگئی

پیٹرول کی قیمت میں 50روپے مزید اضافہ، پاکستانیوں کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے والی خبر آگئی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب نے اہم اعزاز سے نواز دیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب نے اہم اعزاز سے نواز دیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں