12:01 pm
الیکشن اصلاحات پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کومتفقہ فیصلہ کرنا ہو گا،فواد چوہدری

الیکشن اصلاحات پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کومتفقہ فیصلہ کرنا ہو گا،فواد چوہدری

12:01 pm


اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ الیکشن اصلاحات پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کومتفقہ فیصلہ کرنا ہو گا ،سب سے بڑا مسئلہ پولنگ ختم ہونے پر نتیجہ وقت پر آنے کا ہوتا ہے ،پولنگ ہوجاتی ہے مگر نتیجہ صبح تک نہیں آتا ،مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین 
کا جائزہ لینا چاہیے ،الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک مشین کیلئے 36شرائط دی ہیں جو تمام پوری کردیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی پرچی سسٹم سے باہر آنے کیلئے تیار نہیں ہم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا ہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان کے انتخابی نظام کو 1977ء سے کینسر کا مرض لاحق ہے ،اس مرض کا نہ کوئی معالج سامنے آیا ہے اورنہ کوئی ہسپتال تھامگر تحریک انصاف حکومت نے انتخابی نظام سے کینسر کو ختم کرنے کیلئے ایک لمبی مشق کی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرہم اس مرض کا علاج عوام کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین اس کا واحد علاج ہے کیونکہ ہمارے پڑوسی ملک جس کی آبادی ہمارے سے بہت زیادہ ہے وہاں بھی اس مشین کو قابل قبول بنا لیا گیا ہے مگر ہمارے ہاں جب بھی الیکشن ہوتا ہے اس پر اعتراض ہوتا ہے اور ہارنے والے دھاندلی کا الزام لگاتا ہے جس کی بڑی مثال کراچی کے حلقہ این اے 249 میں سامنے آئی جہاں اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں ایک دوسرے کو ووٹ چور کہہ رہی ہیں اور اس کینسر پر باعث کررہی ہیں ،مسلم لیگ(ن) ، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور پیپلزپارٹی اور سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو ہم دعوت دیتے ہیں کہ آئیں یہ مشین کا ماڈل دیکھیں اور اگر کوئی سوالات ہیں تو وہ بھی اٹھائیں ہم ان کو جواب دیں گے اور مطمئن کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔  پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔ پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ