09:27 pm
نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، تین اہم ریفرنسز کی منظوری دیدی گئی

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، تین اہم ریفرنسز کی منظوری دیدی گئی

09:27 pm

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)  قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جنا ب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی چیئر مین نیب،پراسیکوٹر جنرل اکائونٹبلیٹی نیب ،ڈی جی آپریشنز نیب اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ
کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں۔ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس کا احترام کر نے پر سختی سے یقین رکھتا ہے ۔نیب کی تمام انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی ہیں جوکہ حتمی نہیں ہوتیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعدمزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تاکہ انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلا س میں3 ریفرنسز کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںاحسان اللہ محسود سابق سینئر رکن بور ڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا ہ کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزم پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں1976کنال سرکاری زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانہ کوبھاری نقصان پہنچا۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںمقبول احمد لہڑی سابق ضلعی ناظم،ڈاکٹر کلیم اللہ ،سابق مئیر میٹر و پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور دیگرکے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے2 529مربع فٹ سرکاری زمین کوڑیوں کے داموں لیز پر دینے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانہ کو529ملین روپے کا نقصان پہنچا۔   قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںمیر محمد امین عمرانی سابق وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکومت بلوچستان اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزم پر اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں9 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔جن میںڈاکٹر نوید ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ،طارق محمود ایڈمنسٹریٹو آفیسر اور دیگر،وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے افسران /اہلکاران ،پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر،ممتاز خان،سابق چیف کنزرویٹوفاریسٹ اور دیگر،ناصر خان سابق رکن قومی اسمبلی اور دیگر،شہاب خٹک سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ اور دیگر،محمد نسیم منیجنگ ڈائریکٹر،ناصر ،غفور جنرل منیجر،علی الرحمان ذونل منیجر ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر،ریونیو ڈیپارٹمنٹ گوادر کے افسران /اہلکاران اور دیگر،غلام حسین جعفر اور دیگر،چئیرمین ٹائون شپ ہائوسنگ اسکیم ضلع خضدار اوردیگر،امیر مقام سابق مشیر برائے وزیر اعظم کے خلاف انکوائریز کی منظوری شامل ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں3 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔ جن میںمحکمہ صحت کوئٹہ کی انتظامیہ اور دیگر،عبد الرازق درانی سابق ڈائریکٹر جنرل گوادرپورٹ اتھارٹی کے افسران/اہلکاران اور دیگر،ریونیو ڈیپارٹمنٹ گوادر کے افسران /اہلکاران اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشنز کی منظوری شامل ہے ۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں،این ایچ اے کے افسران /اہلکاران،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان سابق رکن قومی اسمبلی،پاک پی ڈبلیو ڈی کے افسران /اہلکاران اور دیگر،محمد ارسلہ خان اور دیگر،ڈاکٹر مجیب الرحمان سابق آئی جی اور دیگر کے خلاف انکوائریز ،امان اللہ خان جدون سابق وزیر پیٹرولیم اور دیگرجبکہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن اب تک کے عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میںسول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے ڈی جی سی اے اے کو بھجوا نے کی منظوری دی گئی ۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میںاین ٹی ڈی سی کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف تین انکوائریز قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے نیپرا کو بھجوانے کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ  ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اورکرپشن فری پاکستا ن نیب کی اولین ترجیح ہے ۔ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے۔ نیب انسداد بدعنوانی کا قومی ادادرہ ہے۔نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت ،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔نیب نے اپنے قیام سے اب تک 790 ارب روپے جبکہ موجودہ قیادت کے گزشتہ تین سالوں کے دور میں 487ارب روپے بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیںجو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب شوگر، آٹا، رنگ روڈسیکنڈل، منی لانڈرنگ، جعلی اکائونٹس، اختیارات کا ناجائز استعمال ، آمدن سے زائد اثاثے ، غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز اور مضاربہ سکینڈل کے ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کو شاں ہے۔ نیب نے اربوں روپے کی بد عنوانی کے1269 ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں دائر کیے ہیں جو کہ معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ نیب اور پاکستان ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں جبکہ نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ۔ نیب پر بلاجواز تنقید کرنے والے تمام افراد کو نیب کامشورہ ہے کہ وہ تنقید کرنے سے پہلے نیب کی موجودہ قیادت کے دورمیں شاندار کارکردگی اور نیب آرڈیننس کو ضرور پڑھیں تاکہ آپ کو اصل حقائق سے آگاہی حاصل ہو سکے۔بعض افراد جن کے خلاف نیب نے معزز احتساب عدالتوں میں ٹھوس شواہدکی بنیاد پر ریفرنسز دائر کئے ہیں ان کو بھی مشورہ ہے کہ نیب کو ہدف تنقید بنانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ نیب ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتاہے۔ قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں/کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوںاور مضاربہ سیکنڈلز کے ملزمان سے عوام کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے سنجیدہ کاوشیں کر رہا ہے ۔نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا خصوصاَ َ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل پاکستان، پلڈاٹ اور مثعال پاکستان نے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ جو نیب کیلئے اعزاز ہے۔نیب نے میڈیا سے کہا ہے کہ نیب کے بارے میں کسی بھی خبر کو نشر/شائع کرنے سے پہلے نیب کا  موقف ضرور لیا جائے جوکہ نیب کا آئینی اور قانونی حق ہے۔

تازہ ترین خبریں

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی