09:29 pm
رواں برس بجلی بلوں کی مد میںصارفین سے 10 ارب 75کروڑ سے زائدرقم کی ریکوری ہوئی، آئیسکو چیف

رواں برس بجلی بلوں کی مد میںصارفین سے 10 ارب 75کروڑ سے زائدرقم کی ریکوری ہوئی، آئیسکو چیف

09:29 pm

اسلام آباد19 مئی2021ء صارفین کو ان کی توقعات کے مطابق بہترین سروسزکی فراہمی کے ساتھ ساتھ سرکاری و پرائیوٹ اداروں اور صارفین سے واجبات کی وصولی ہمیشہ سے آئیسکو کی ترجیحات کا محور ہی ہے کیونکہ واجبات کی عدم وصولی اداروں کے مالی معاملات میں مسائل پیدا کیے جانے کا سبب بنتی ہے، وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے ویژن اور آئیسکو چیف عبدالرزاق چوہدری کی سربراہی میں آئیسکو کے کسٹمر سروسز
ڈائریکٹوریٹ نے صارفین سے واجبات کی وصولی کیلئے خصوصی مہم چلائیں جنکے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ چیف انجینئر ( کسٹمر سروسز ڈائریکٹوریٹ)آئیسکو طاہر جمال کے مطابق جولائی 2019تا اپریل 2020میں صارفین سے 1کھرب 20ارب 22کروڑ30لاکھ کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ جولائی 2020تا اپریل 2021میں 1کھرب30ارب97کروڑ60لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال سرکاری و پرائیوٹ ادارو ں اورصارفین سے بجلی بلوں کے واجبات کی مد میں 10ارب75کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ آئیسکو کے کسٹمر سروسز ڈائریکٹوریٹ، فیلڈ فارمیشنز اور ریکوری ٹیموں کی محنت اور کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آئیسکو چیف نے صارفین سے واجبات کی وصولی کے لئے بھرپو ر مہم چلانے اور ریکوری کی شرح میں اضافے پر آئیسکو فیلڈ افسران و عملہ کی کوششوں کو سراہا ہے اورکہا ہے کہ ملک میں آئیسکو کو رول ماڈل کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے جس کی وجہ ہمارے عملہ کی اپنے کام کے ساتھ لگن اور صارفین کو معیاری سہولیات کی فراہمی کا عزم ہے اور ہم مستقبل میں بھی اپنی بہترین کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھیں گے ۔

تازہ ترین خبریں

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ