10:21 pm
بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔’’ مصیبتوں‘‘ میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک  ویڈیو وا ئرل کر دی

بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔’’ مصیبتوں‘‘ میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک  ویڈیو وا ئرل کر دی

10:21 pm

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار لڑکی ہانیہ خان کے الزامات کے بارے میں سوشل میڈیا پر کھل کر بات کی ہے۔ تفصیلات کے مطا بق فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں عامر لیاقت نے کہا کہ "میں نے ایک ماہ تک بہتان اور تہمت طرازی برداشت کی، نہ اسکرین شاٹس میرے نہ آواز میری۔  ہاں میں نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کی اس خستہ حال مکان جا کر مدد ضرور کی، راشن ڈلوایا اور اس کی
بیٹیاں ماں کے ساتھ پارلیمنٹ لاجز آئیں اور میں نے ان سے مزید امداد کا وعدہ کیا۔ باپ نے بتایا میری لڑکی کو کام ملنا بند ہوگیا ہے اس پر اثرات ہیں اور یہ آپ کی تصویر سے شادی کیے بیٹھی ہے ۔آپ کہہ دیں کہ تم ٹھیک ہو جاو پھر دیکھیں گے۔ عا مر لیا قت نے مز ید کہا کہ بس پھر مولا علی کا قول یاد آگیا جس پر احسان کرو اس کے شر سے ڈرو لیکن یہ پورا خاندان بلیک میلر نکلا۔ ہم تو غریبوں کی 2008 سے امدادا کررہے ہیں، 921 خاندان محمودہ سلطانہ فاونڈیشن کی زیر کفالت ہیں ۔گو کہ اب کورونا کے بعد سے امدادی رقوم اس طرح نہیں ملتیں جیسے پہلے ملتی تھیں لیکن جتنا ہوسکتا ہے کرتے ہیں ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے تہمت پلٹ کر آتی ہے۔عامر لیاقت نے مزید لکھا " میں افسردہ تھا، دل گرفتہ تھا ۔قومی اسمبلی کا رکن ہونے کے باوجود کسی نے میری مدد نہیں کی، اس سے پوچھ گچھ نہیں ہوئی، یہ غریب لڑکی جہاز میں بیٹھ کر کراچی کیسے آئی؟ کس نے اسپانسر کیا؟ یہ اپنی ویڈیوز میں ریحام خان، مریم نواز اور نواز شریف کو کیوں ٹیگ کرتی ہے؟ اس کے ہر بیان میں اتنا تضاد کیوں ہے؟ جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے تو پھر اس سے تفتیش کیوں نہیں کی جاتی؟ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو شکایت کے باوجود خاموش کیوں پایا؟ اس کا میڈیکل کیوں نہیں ہوا کیونکہ بقول اس کا بچہ گرایا گیا تھا۔ فروری 2021 میں نکاح کا دعویٰ کرتی ہے اور دو ماہ میں بچہ بھی آجاتا ہے؟ سندباد سے شادی کی تھی کیا؟ ایس ایس پی صاحب کو درخواست دینے کے باوجود کارروائی کیوں نہیں ہوئی ؟ اس کا فیس بک پیج جو شر پسندی کا گڑھ کک بنا ہوا ہے وہ بند کیوں نہیں ہوتا؟عامر لیاقت نے ہانیہ خان کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خود اقرار کر رہی ہے کہ اہل محلہ اور گھر والے اسے پاگل سمجھتے ہیں، اس ویڈیو میں انہوں نے فرقہ وارانہ نعرے بازی بھی کی۔ عامر لیاقت نے ویڈیو کے بارے میں لکھا " اس نے اس ویڈیو میں ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر وار کیا ہے، اہل سنت کے جذبات ہی نہیں بلکہ اعتقاد ات کو کفر قرار دیا ہے۔ اپنی ماں کو گندی گالیاں دی ہیں ، باپ کو ذلیل کیا ہے، بہن کو کنجری کہا ہے لیکن کوئی کچھ کرنے کو تیار نہیں اور آپ لوگ بس ایک ذہنی مریض کو معتبر جان کر صرف مجھے مطعون کرنے کے لیے جو غیر معتبر حوالے اور اس کی ہاں میں ہاں میں ملا رہے تھے دیکھ لیں۔خیال رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار ہانیہ خان نے دو روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ ان کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر نے طلاق لے لی ہے۔

تازہ ترین خبریں

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ

مریم نواز کی ایک اور آڈیو صحافی کے ہاتھ لگ گئی، کب لیک کی جائے گی؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

مریم نواز کی ایک اور آڈیو صحافی کے ہاتھ لگ گئی، کب لیک کی جائے گی؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

منی بجٹ میں کون کونسی چیزیں مہنگی ہونیوالی ہیں؟حکومت شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کیلئے تیار

منی بجٹ میں کون کونسی چیزیں مہنگی ہونیوالی ہیں؟حکومت شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کیلئے تیار

جہانگیر ترین نے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی اور کوشش بھی کی، وزیراعظم کی قریبی شخصیت کا دعویٰ

جہانگیر ترین نے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی اور کوشش بھی کی، وزیراعظم کی قریبی شخصیت کا دعویٰ

موٹر وے پر سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر ، اہم اعلان سامنے آگیا ، ہنگامی ہدایات بھی جاری

موٹر وے پر سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر ، اہم اعلان سامنے آگیا ، ہنگامی ہدایات بھی جاری

پاکستان کے ایک ہی ہاسٹل میں میڈیکل کی 2 طالبات کی پراسرار موت ، کیس کے پراسرار ہوتے ہی  ہاسٹل انتظامیہ نے ہاسٹل عمارت میں حیران کن کام کر ڈالا

پاکستان کے ایک ہی ہاسٹل میں میڈیکل کی 2 طالبات کی پراسرار موت ، کیس کے پراسرار ہوتے ہی ہاسٹل انتظامیہ نے ہاسٹل عمارت میں حیران کن کام کر ڈالا

طلبا و طالبات کیلئے سب سے بڑی خبر ، دسمبر کی کس تاریخ سے سکول بند کر نے کا اعلان کر دیا گیا

طلبا و طالبات کیلئے سب سے بڑی خبر ، دسمبر کی کس تاریخ سے سکول بند کر نے کا اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیار ی کر لیں ، ملک میں خوب موسلا دھار بارشوں کا اعلان ، کس تاریخ سے 3 ماہ تک مسلسل  بادل برسنا شروع ہو جائیں گے ؟جانیں 

پاکستانی تیار ی کر لیں ، ملک میں خوب موسلا دھار بارشوں کا اعلان ، کس تاریخ سے 3 ماہ تک مسلسل بادل برسنا شروع ہو جائیں گے ؟جانیں 

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا