12:23 pm
بڑھتے کورونا کیسز: حکومت سندھ کا پابندیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی(روزنامہ اوصاف) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں، صوبے میں نرمی کرنا مشکل ہوتا ہوا لگ رہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدات کورونا وائرس کے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کور فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کل 20421 ریکارڈ کورونا ٹیسٹ کیے گئے
 
جس میں 9000 صرف کراچی کے تھے، ان میں سے 2 ہزار 76 کیسز مثبت آئے جو 10 اعشاریہ 2 فیصد ہے، صرف کراچی میں 16 اعشاریہ 82 فیصد کیسز مثبت آئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عید الفطر 13 مئی کو ہوئی اس دن صوبے میں 1232 کیسز تھے، عید کے بعد 19 مئی کو 2076 کیسز آئے جو 10.2 فیصد ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں، ہمیں صوبے میں نرمی کرنا مشکل ہوتا ہوا لگ رہا ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ٹاسک فورس کے ممبران اور ماہرین نے وزیراعلیٰ سندھ کو موجودہ بندش کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا، اور کہا کہ ہوسکے تو مزید سخت فیصلے کریں۔ اجلاس میں ٹاسک فورس نے حالیہ بندشوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کو ٹاسک فورس کا دوبارہ اجلاس ہوگا، جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اگر کیسز کی شرح کم ہوئی تو نرمی اور اگر بڑھ گئے تو مزید سختی کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ٹاسک فورس کے ممبران کو ہدایت کی کہ صورتحال کا جائزہ لیکر مزید اقدامات کے لئے اپنی تجاویز دیں۔ جب کہ ڈبلیو ایچ او کے نمائندے بھی ہفتے کے اجلاس میں اپنی سفارشات دیں گے۔

تازہ ترین خبریں

جہانگیر ترین کو پارٹی سے نکالا گیا یا نہیں؟ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا تہلکہ خیز دعویٰ

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، مہنگائی کا طوفان آنے کا امکان ، تیل کی قیمتیں7سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

سیاسی منظر نامہ یکسر تبدیل ۔۔ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی پارٹی چھوڑنے کی پیشنگوئی کر دی گئی

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟  وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا