12:42 pm
نواز شریف کی زمین کی نیلامی کے سلسلے میں بولی دینے کیلئے ایک خریدار پہنچ گیا

نواز شریف کی زمین کی نیلامی کے سلسلے میں بولی دینے کیلئے ایک خریدار پہنچ گیا

12:42 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)شیخوپورہ کے علاقے فیروز وٹواں میں واقع سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی زمین کی نیلامی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔شیخو پورہ میں نواز شریف کی زمین کی نیلامی کے سلسلے میں بولی دینے کے لیے ایک خریدار پہنچ گیا۔بولی میں حصہ لینے والے شہری کا نام محمد بوٹا ہے جس نے بولی میں حصہ لینے کے لیے 10 لاکھ روپے
زرِ ضمانت جمع کرا دیئے ہیں۔محمد بوٹا کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ملک میں کوئی اچھا کام ہونے لگا ہے تو سب کو اس میں حصہ لینا چاہیئے، بڑے لوگ بھی قانون کے تابع آنے لگے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ زمین کو دعوے داروں کو دیکھنا انتظامیہ کا کام ہے، جب حکومت نیلامی کرے گی ہم تو حصہ لیں گے۔اس سے قبل سابق وزیرِ اعظم کی 11 ایکڑ 4 مرلے زمین نیلامی کیلئے پیش کی گئی۔نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کے لیے عدالتی حکم پڑھ کر سنایا گیا، جائیداد کی نیلامی کے دوران ایک دعوے دار سائل سامنے آ گیا۔مختار حبیب نامی دعوے دار کا کہنا ہے کہ اس زمین کے ہم وراثتی مالک ہیں، زمین ہماری ہے، اس کی نیلامی کیسے کی جاسکتی ہے؟مختار حبیب کے بعد زمین کا ایک اور دعوے دار نیلامی ہال پہنچ گیا، نوید ناصر نامی شخص کا بھی یہ کہنا ہے کہ یہ ہماری وراثتی جائیداد ہے۔اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے زمین کے دعوے داروں کو عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی۔انتظامیہ کی جانب سے نواز شریف کی زمین کی نیلامی میں حصہ لینے کیلئے مزید لوگوں کو بلایا جا رہا ہے۔نیلامی ہال میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اگر کوئی اس نیلامی میں حصہ لینا چاہتا ہے تو اپنے کوائف سامنے لائے۔واضح رہے کہ شیخو پورہ کے علاقے فیروز وٹواں میں نواز شریف کے نام جائیداد کی آج نیلامی کی جا رہی ہے جس کے سلسلے میں شیخو پورہ کی ضلعی انتظامیہ نے ہال کے اندر اور باہر بینرز لگا رکھے ہیں۔نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کی فی ایکڑ قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔سابق وزیرِ اعظم کی جائیداد کی نیلامی میں حصہ لینے والے شخص کو 10 لاکھ روپے زرِضمانت جمع کروانے ہوں گے۔نوازِ شریف کی جائیداد کی نیلامی کا حکم 22 اپریل 2021ء کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے دیا تھا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں کمیٹی نیلامی کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

جہانگیر ترین کو پارٹی سے نکالا گیا یا نہیں؟ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا تہلکہ خیز دعویٰ

جہانگیر ترین کو پارٹی سے نکالا گیا یا نہیں؟ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا تہلکہ خیز دعویٰ

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، مہنگائی کا طوفان آنے کا امکان ، تیل کی قیمتیں7سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، مہنگائی کا طوفان آنے کا امکان ، تیل کی قیمتیں7سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

سیاسی منظر نامہ یکسر تبدیل ۔۔ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی پارٹی چھوڑنے کی پیشنگوئی کر دی گئی

سیاسی منظر نامہ یکسر تبدیل ۔۔ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی پارٹی چھوڑنے کی پیشنگوئی کر دی گئی

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟  وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا