12:01 pm
وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ٹو کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ٹو کا افتتاح کردیا

12:01 pm

کراچی(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے-2 کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور بیجنگ میں ایک ہی وقت میں تقریب کا آغاز کیا گیا ۔کراچی میں منعقد ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاک چین کے تعاون سے لگایا جانیوالے کے ٹو پلانٹ 1100میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا جس پر مجھے بڑی خوشی ہورہی ہے لیکن صرف گیارہ سو میگاواٹ بجلی نہیں پیدا نہیں کرے گا بلکہ دنیا میں دس ملک جو سب سے زیادہ گلوبل وارمنگ سے
خطرہ ہے ،اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے گلیشیر دریائوں کو اسی فیصد پانی فراہم کرتے ہیں جس تیزی سے گلیشر پگھل رہے ہیں اس سے ہماری آنیوالی نسلوں کیلئے پانی کا بڑا مسئلہ پیدا ہوجائیگا جس سے زراعت کو نقصان پہنچے گالہدا ہمارے لئے کلین انرجی بہت ضروری ہے  ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا سب سے بڑا ایشو ٹیکنیکل ایجوکیشن کا ہے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے پاک چین تعاون مدد گار ثابت ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ آج ہم ستر سال پاک چین تعلقات کی سالگرہ منا رہے ہیں یہ چین کیساتھ ہماری ایک بڑی یونیک ریلیشن شپ ہے ،چین کے ساتھ ہمارے ساتھ ایک ایسے سیاسی تعلقات ہیں جو عام عوام تک پہنچ چکے ہیں اور یہ تعلقات مزید بڑھتے جائیں گے ۔ہماری قوم کے اندر یہ چیز بیٹھ گئی ہے کہ ہر مشکل وقت میں چین ہمارے ساتھ کھڑا ہو گا اور یہ تاثر چلا گیا ہے کہ چین ہمارا ایک ایسا دوست ہے جو مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا یہی وجہ ہے کہ ہمارے تعلقات انتہائی گہرے ہوگئے ہیں ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمار ا ہمسایہ تیزی کیساتھ دنیا کی بلندی پر پہنچ چکا ہے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں چین جیسا دوست ملا ہے جس سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔چین نے آلودگی کنٹرول کرنے میں ہر ممکن کوشش کی اور کررہا ہے ہم مغرب کی بجائے چین سے سیکھنا ہوگا جس طرح چین نے غربت کو کنٹرول کیا جس پر ہم چینی صدر ، حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہیں ۔ہماری حکومت کا سب سے بڑا مقصد غریبوں کواوپر لے کر جانا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چین نے جس طرح کرپشن کے خلاف جنگ لڑی ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے ، ہم چین سے یہ بھی سیکھ سکتے ہیں کہ ہمیں کیسے کرپشن ختم کرنا ہے ۔جب اوپر والوں کو پکڑے ہیں تو نیچے کرپشن خود بخود ختم ہو جاتی ہے ۔ہمیں چین سے سیکھنا ہوگا اور چین کو فالو کرنا ہو گا تاکہ ہم اپنے ملک سے غربت  اور کرپشن کا خاتمہ کرسکیں ۔انہوں نے کہاکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تکمیل پر میں چین کو مبارکباد دیتا ہوں اور آج ویسے بھی آج پاک چین تعلقات کا بہترین دن ہے جس پر ہمیں اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنا ہوگا ۔واضح رہےکہ نیا پلانٹ حفاظت اور سیفٹی کے جدید ترین انتظامات سے آراستہ ہے۔ پلانٹ میں ایمرجنسی کی صورت میں بچاؤ اور تدارک کی جدید ترین صلاحیتیں شامل ہیں۔ پلانٹ کی آپریشنل مدت 60 سال ہے جبکہ اسے مزید 20 سال تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ پلانٹ کی تعمیر کا آغاز نومبر 2013 سے ہوا، پلانٹ میں ایٹمی ایندھن کی تنصیب کا کام یکم دسمبر 2020 سے کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

میری بہن انگلینڈ سے آئی ہے اسے کچھ مت کہنا،برطانیہ پلٹ بہن کو لوٹنے والاکون نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

میری بہن انگلینڈ سے آئی ہے اسے کچھ مت کہنا،برطانیہ پلٹ بہن کو لوٹنے والاکون نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

مرنے والے چلے جاتے ہیں لواحقین عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں ، عامر لیاقت کی اہلیہ کا شکوہ سامنے آگیا

مرنے والے چلے جاتے ہیں لواحقین عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں ، عامر لیاقت کی اہلیہ کا شکوہ سامنے آگیا

پرچی چیئرمین کومقبولیت کازعم ہے تو۔۔۔مراد سعید نے بلاول بھٹو کو انکی مرضی کے حلقے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

پرچی چیئرمین کومقبولیت کازعم ہے تو۔۔۔مراد سعید نے بلاول بھٹو کو انکی مرضی کے حلقے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

مسائل حل نہ ہوں تو ایسی وزارت پر تھوکتے ہیں،ایم کیو ایم پاکستان کی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی دھمکی

مسائل حل نہ ہوں تو ایسی وزارت پر تھوکتے ہیں،ایم کیو ایم پاکستان کی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی دھمکی

بس اب ہم مزید ساتھ نہیں رہ سکتے ۔۔اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے آزادی کیلئےریفرنڈم کرانے کا اعلان

بس اب ہم مزید ساتھ نہیں رہ سکتے ۔۔اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے آزادی کیلئےریفرنڈم کرانے کا اعلان

خطے میں امن کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

خطے میں امن کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

بھارت نے روس سے سستے تیل کے بعد اب کون سی چیز سستی خریدنے کامعاہدہ کرلیا،دنیابھرمیں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

بھارت نے روس سے سستے تیل کے بعد اب کون سی چیز سستی خریدنے کامعاہدہ کرلیا،دنیابھرمیں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی مستعفی،وجہ کیابنی ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی مستعفی،وجہ کیابنی ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

جو لوگ پہلے عزت دیتے تھے اب وہی ایک الگ نظر سے دیکھتے ہیں ۔۔ 24 انچ لمبے ناخن رکھنے والی عورت کس طرح زندگی گزار رہی ہے؟

جو لوگ پہلے عزت دیتے تھے اب وہی ایک الگ نظر سے دیکھتے ہیں ۔۔ 24 انچ لمبے ناخن رکھنے والی عورت کس طرح زندگی گزار رہی ہے؟

ننھا بچہ سیلاب میں پیدا ہو گیا ۔۔ باپ نے نومولود کو سیلابی پانی سے کیسے بچایا؟ ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

ننھا بچہ سیلاب میں پیدا ہو گیا ۔۔ باپ نے نومولود کو سیلابی پانی سے کیسے بچایا؟ ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

گاڑیوں کی مالک بن گئیں ۔۔ دانیہ ملک کی خود گاڑی چلا کر دربار جانے کی ویڈیو پر لوگوں کی تنقید

گاڑیوں کی مالک بن گئیں ۔۔ دانیہ ملک کی خود گاڑی چلا کر دربار جانے کی ویڈیو پر لوگوں کی تنقید

مون سون بارشوں کا سسٹم پاکستان داخل، آندھی و گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

مون سون بارشوں کا سسٹم پاکستان داخل، آندھی و گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

فضل الرحمٰن عمران خان کویہودی ایجنٹ کیوں کہتے تھے ،مولاناگل نصیب نے وجہ بتادی

فضل الرحمٰن عمران خان کویہودی ایجنٹ کیوں کہتے تھے ،مولاناگل نصیب نے وجہ بتادی

 مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا