04:14 pm
وزیراعظم دوسروں کے منصوبوں پر تختیوں کے علاوہ اپنا کوئی ایک کارنامہ بتائیں ؟

وزیراعظم دوسروں کے منصوبوں پر تختیوں کے علاوہ اپنا کوئی ایک کارنامہ بتائیں ؟

04:14 pm

کراچی(نیو زڈیسک) بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت ہو ہدف تنقید بنالیا ہے اور مسلسل حکومت پر لفظی گولہ باری جاری رکھے ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج پھر بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، چیئرمین پیپلز پارٹی نے عام آدمی کیلئےپی ٹی آئی دور حکومت بدترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان
واحد ہیں جو مہنگائی کے خاتمےکےبجائےاس کا نوٹس لیتےہیں، عمران خان کو مہنگائی کے مارے عوام کا احساس نہیں ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم دوسروں کے منصوبوں پر تختیوں کےعلاوہ اپنا کوئی ایک کارنامہ بتائیں؟ عمران خان ایسا منصوبہ بتائیں جس سے عوام کو فائدہ ہواہو،عمران خان الزامات اور یوٹرن لینےکےعلاوہ کچھ نہیں کرسکے، ہم عمران خان کی کرونا پر اپنی نااہلی کا ملبہ ڈالنےکی کوشش ناکام بنائینگے۔پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ آڈیٹرجنرل کی رپورٹ پرپردہ ڈالنےسےحکومتی کرتوت چھپ نہیں سکتے اور نہ ہی بڑے کاروباری سیکٹرز کو مراعات دینے سے عام آدمی کی حالت بہترہوسکتی ہے، آج صورت حال یہ ہے کہ مہنگائی کا سامنا کرنے والےعام آدمی کی حقیقی اجرت کم ہوتی جارہی ہے اور ملک اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے۔گذشتہ روز بھی اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ عمران خان کا ملک کو خیراتی ادارے کی طرزپر چلانےکا تجربہ ناکام ہوگیا، جتنی تباہی عمران خان نے کی اتنی ملک کی مجموعی تاریخ میں کبھی نہ ہوئی۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کے حواری لوٹ مار کے بعد ملک تباہ کرکے لندن بھاگ جائیں گے، خدشہ ہے کہ عمران خان کا اقتدار مدت پوری کرگیا تو ملک دیوالیہ نہ ہوجائے، عمران خان ملک کو اتنا بدحال کرچکے کہ دہائیوں تک ہرجانہ بھراجائےگا، آئندہ نسلوں نے عمران خان کی تبدیلی کی خوف ناک قیمت ادا کرنی ہے۔چیئرمین پی پی پی کا مزید کہنا تھا کہ وبا بعد میں آئی ہے، عمران خان پہلے ہی معیشت کا جنازہ نکال چکے تھے،موجودہ حکومت میں پاکستان بدترین سیاسی، انتظامی اور مالی بحران کاشکار ہے، صورت حال یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے عوام سے منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر