08:50 pm
فرض کی خاطر52 پولیس آفسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، آئی جی اسلا م آباد پولیس

فرض کی خاطر52 پولیس آفسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، آئی جی اسلا م آباد پولیس

08:50 pm

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) شہداء کی مائو ں، بہنوں اور بیوائوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ آپ کی اعلیٰ تربیت کا نتیجہ ہے کہ ان شیر دل جو انوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں شہداء کے ورثا ء کو وزیر اعظم پاکستان کے پیکج کی منظوری کے بعد چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،
جس میں شہداء کی خاندانوں کو مدعو کیا گیا،مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے شہداء کی فیمیلیز کے ساتھ ملاقات کی اور ان کو چیک تقسیم کئے اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرکامران عادل،ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر،اے آئی جی آپریشنز و دیگر پولیس افسران اور شہدا ء کی فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے 52 افسران وجوانوں نے ملک اوراس میں رہنے والے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے جام شہادت نوش کیا،وہ عظیم شہداء ہمیشہ ناصرف ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے بلکہ ان کا نام سنہر ی الفاظ سے لکھا اوریا د رکھا جائے گا ہمیں دکھ ضرور ہے مگر ان پر فخر بھی ہے کہ وہ ملک و قوم کی خاطر شہادت کے بلند ترین رتبہ پر فائر ہوئے کیونکہ یہ مقام ہر کسی کو نہیں ملتا، پولیس کے بیشتر افسران وجوانوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران دہشت گر دوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کے بلند پایاں منصب پر فائر ہوئے ہم پولیس کے ان شہد ا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، میں وزیر اعظم پاکستان کا بے حد مشکور ہوں کہ انھوں نے اسلام آباد پولیس کے شہداء کے لئے شہداء پیکج منظور کیا مزید انھوں نے کہا کہ شہدا ء کی فیمیلیز کی رہنمائی کے لئے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ایک شہدا ء کے نام پر خصوصی ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے اسلام آباد پولیس اپنے شہداء کی فیمیلیز کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے، شہداءہمارا فخر ہیں وہ زندہ ہیں یہ ہمارا ایمان ہے، شہدا ء کے ورثا ء نے آئی جی اسلام آباد کو اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔ جس پر آئی جی اسلام آباد نے فوری طور پر مشکلات دور کرنے کے احکامات جاری کئے اور شہدا ء کے بچوں کو پیار کیا انھوں نے کہا کہ ہم شہدا ء کے بچوں کی تعلیم کے لئے بندوبست کریں گے یہ ہمارے پولیس شہدا ء کے کارنامے ہیں کہ آج پاکستانی عوام اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں ہمارے افسران وجوان ہمیشہ قانون شکن عناصر،جرائم پیشہ لوگوں،اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں شہد ا ء کی مائو ں، بہنوں اور بیوائوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ یہ آپ کی اعلیٰ تربیت کا نتیجہ ہے کہ یہ شیردل جوان فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے، آخر میں آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولے گی جنہوں نے ہماری زندگیو ں کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذارانہ تک پیش کر دیا انہوں نے کہا کہ ہم ان خاندانوں کا اپنے خاندانو ں کی طر ح خیال کر یں گے اور مشکل کی ہر گھڑی میں ان کا ساتھ دیں گے تقریب کے اختتام پر آئی جی اسلام آباد نے شہدا ء کی فیمیلیز میں چیک تقسیم کئے۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی