09:00 pm
جہانگیر ترین گروپ ، پنجاب میں کسی وقت بھی پی ٹی آئی کی حکومت گرا سکتا ہے؟ ترین گروپ کی ڈوریاں کہاں سے ہلائی جا رہی ہیں؟

جہانگیر ترین گروپ ، پنجاب میں کسی وقت بھی پی ٹی آئی کی حکومت گرا سکتا ہے؟ ترین گروپ کی ڈوریاں کہاں سے ہلائی جا رہی ہیں؟

09:00 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک میں جمہوری حکومت ہمیشہ ہی بدقسمتی کا شکار رہی ہے۔ جہاں کسی سیاسی حکومت کو دو سال کا عرصہ گزرتا ہے اس کے لئے ناقابلِ یقین صورتحال پیدا کرکے تختہ پلٹنے کی کارروائی شروع ہوجاتی ہے۔ اس وقت بھی سیاسی حکومت پی ٹی آئی کے لئے جال تیار کیا جا چکا ہے اور اس جال کو تیار کرنے میں کوئی
غیر یا مدمقابل موجود کوئی دوسری پارٹی نہیں بلکہ عمران خان کے عزیز ترین ساتھی اور پی ٹی آئی کے سینئیر رکن جہانگیر ترین ہیں جنھوں نے گزشتہ دنوں اپنا “ہم خیال“ گروپ سامنے لانے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں قومی اسمبلی کے 33 ارکان شامل ہیں۔جہانگیر ترین کا اس سلسلے میں موقف یہ ہے کہ ان کے اور ان کے ہم خیال گروپ کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع ہوگئی ہیں لیکن پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار ان باتوں کی تردید کرتے ہیں اور شیخ رشید کے ساتھ جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں کہتے ہیں کہ پنجاب میں کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی۔ماہرین کے تبصروں کے مطابق جب تک مقتدرِ اعلیٰ یا اسٹیبلشمنٹ نہ چاہے ملک میں تبدیلی نہیں آسکتی۔ ماضی کا جائزہ لیا جائے تو اس بات کی صداقت میں کوئی شک بھی نہیں تو کیا یہ سمجھنا درست ہوگا کہ “ترین گروپ کا فارورڈ بلاک“ بنانے کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کا ہی ہاتھ ہے؟ اس بارے میں سینئیر صحافی اور تجزیہ کار فہد حسین کہتے ہیں کہ “جہانگیر ترین کی پشت پناہی کون کر رہا ہے اِس بارے میں کچھ بھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا، لیکن جو پسِ پردہ خبریں سامنے آ رہی ہیں اُس سے یہ اندازہ ضرور ہو رہا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ ایسے ہی نہیں بن گیا، بلکہ، ان کے الفاظ میں، درونِ خانہ کچھ نہ کچھ ضرور چل رہا ہے“ایک اور سینئیر صحافی بھی اسٹیبلشمینٹ کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ “اکستان کی سیاست میں ایسا ممکن نہیں ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد کے بغیر کوئی بھی اتنا بڑا گروپ بنا لے۔ لہذٰا، بقول ان کے، کہیں نہ کہیں سے ڈوریاں ہلائی جا رہی ہیں۔“اس سلسلے میں فی الحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ 33 اراکین اگر بیک وقت حکومت سے علیحدگی اختیار کرلیں تو قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کی اکثریت تو ختم ہوجائے گی لیکن اس کے بعد صرف ایک ہی سیاسی جماعت ابھرے گی اور وہ ہے ن لیگ۔ خود عمران خان بھی شہباز شریف کو اپنا اصل سیاسی حریف سمجھتے ہیں اور پنجاب میں ن لیگ کا ووٹ بینک اور عوامی حمایت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ غالب امکان ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا تختہ پلٹا جائے تو اگلی حکومت ن لیگ کی ہی ہوگی البتہ یہ امکان اس صورت میں ممکن ہے اگر ترین گروپ پی ٹی آئی سے علیحدہ ہوجائے ورنہ دوسری صورت میں جہانگیر ترین کا ہم خیال گروپ ایک پریشر گروپ کی طرح پی ٹی آئی میں رہے گا اور اپنے مطالبات منواتا رہے گا۔وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے فہد حسین نے کہا کہ“ اُن کی معلومات کے مطابق ترین گروپ فی الحال کوئی انتہائی قدم نہیں اُٹھائے گا، بلکہ ایک پریشر گروپ کے طور پر ہی متحرک رہے گا“

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی