10:30 pm
نواز شریف پر نامعلوم نقاب پوش افراد کے حملے کی کوشش

نواز شریف پر نامعلوم نقاب پوش افراد کے حملے کی کوشش

10:30 pm

لندن(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف پر نامعلوم نقاب پوش افراد نے حملے کی کوشش کی ہے۔ پولیس کو طلب کرنے پر چاروں افراد فرار ہو گئے جبکہ لندن پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سنٹرل لندن میں ماربل آرچ کے علاقے میں واقع حسن نواز کے دفتر میں نقاب پوشوں  نے داخلے کی کوشش کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف دفتر کے اندر موجود تھے اور نقاب پوشوں نے دفتر کی سیڑھیوں پر حسن نواز کو دھمکیاں دیں ۔اسحاق ڈار عابد شیر علی بھی دفتر میں موجود تھے تاہم نواز شریف کے گارڈز اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ناصر بٹ ، عابد شیر علی اور دیگر نے 
باہر آ کر حملہ آوروں کو روکا۔ پولیس کو طلب کرنے پر چاروں افراد فرار ہو گئے جبکہ لندن پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔خیال رہے کہ نواز شریف کو پاکستان کی سپریم کورٹ نے اس وقت سیاست میں حصہ لینے سے تاحیات نااہل کر دیا جب وہ تیسری بار وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز تھے۔ ان کی نااہلی کے بعد ان کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے مقدمات چلائے گئے۔2018 کے عام انتخابات سے چند ہفتے قبل سابق وزیر اعظم کو تین میں سے دو ٹرائل میں جیل اور جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔ ایک ٹرائل میں نواز شریف کے ساتھ ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو بھی جیل اور جرمانے کی سزائیں سنائیں۔اس وقت سابق وزیر اعظم طبعی بنیادوں پر ضمانت حاصل کرنے کے بعد لندن میں مقیم ہیں اور وہاں سے پاکستان میں ہونے والی سیاسی سرگرمیوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھرپور شرکت کرتے ہیں۔عدالتوں نے انھیں مفرور قرار دیا تو حکومت نے ان کے خطابات کو ٹی وی چینلز پر دکھانے پر پابندی عائد کر دی۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی