11:08 am
 ڈی پی آر راولپنڈی سے فاطمہ جناح یونیوسٹی کی طالبات کی ملاقات

ڈی پی آر راولپنڈی سے فاطمہ جناح یونیوسٹی کی طالبات کی ملاقات

11:08 am

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی حامد جاوید اعوان سے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے فائنل ائر سمسٹر کی میڈیا سٹڈیز اور گرافک ڈیزائننگ طالبات نے ملاقات کی۔ انہوں نے طالبات کو محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی میں جاری کئے جانیوالے انٹرنشپ پروگرام کے بارے میں بتایا۔ حامد جاوید اعوان نے کہا کہ ڈی جی پی آر ثمن رائے کی قیادت میں محکمہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے اور ڈیجیٹل میڈیا پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر ہیڈ آفس
​​​​​​​ میں باقاعدہ سٹوڈیو کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور سوشل میڈیا ڈائریکٹوریٹ بھی جلد قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کی زیر قیادت حکومت پنجاب کے عوام دوست اور فلاحی منصوبوں کی میڈیا پر تشہیر کے لئے سر گرم ہے اور نئے میڈیا گریجویٹس کے سیکھنے کا بے مشمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی صف اول کی یونیورسٹیوں کے تعاون سے محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی میں انٹرنشپ پروگرام شروع کیا گیا ہے اور سٹوڈنٹس کو گرافک ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، ایونٹ کوریج، کالم نگاری، فیچر رائٹنگ، خبر نگاری اور دیگر امور پر بہترین تربیت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اور اسٹوڈنٹس کی امتحانات کی ترتیب کے ساتھ سٹوڈنٹس کیلئے گھر سے کام کرنے اور جزوی وقتی طور پر دفتری اوقات میں خاضری کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس کی کارکردگی کی باقاعدہ جانچ کی جائے گی اور بہترین اور تسلی بخش کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر