03:50 pm
 جہانگیرترین گروپ نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیرترین گروپ نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ،ہمارے درمیان چھوٹے موٹے اختلافات ہونے پر اپوزیشن لڈیاں ڈال رہی ہے ، آج کی ملاقات کے بعد اپوزیشن کی یہ لڈیاں ختم ہوجائیں گی ۔جہانگیرترین گروپ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہانگیرترین گروپ نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں ،جہانگیرترین کے معاملات پر پہلے بھی ہمارا موقف واضح ہے کہ
 
عمران خان جہانگیرترین کیلئے نہ تو کوئی غیر قانونی سفارش کریں گے اور یہ جہانگیرترین بھی جانتے ہیں ۔میرٹ کے اوپر علی ظفر کی کمیٹی کی رپورٹ آئے گی جس کا انتظار ہمیں بھی ہے اور جہانگیرترین گروپ کو بھی انتظار ہے ۔جہاں تک کیسز کا تعلق ہے وہ قانونی معاملات ہیں ان پر کوئی غیرقانونی کام نہ تو جہانگیرترین مانتے ہیں اور نہ ہی ہم ایسا کرنا چاہتے ہیں۔ہم سب نے ایک فیملی اور ٹیم کی طرح چلنے کا فیصلہ کیا ہے اس میں کسی قسم کی کوئی گروپنگ نہیں ہے ، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی مسائل ہیں ہم مل بیٹھ کر حل کریں گے اور وزیراعظم نے ہمیں جو ٹاسک دیا ہے اس پر ہم کام کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو غلط فہمی ہے کہ ہمارے درمیان کوئی اختلافات ہیں ،اپوزیشن اس غلط فہمی پر لڈیاں ڈال رہی ہے تاہم مجھے امیدہے کہ آج کے بعد اپوزیشن کی لڈیاں ختم ہوجائینگی ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن سنٹر ل پنجاب اور پیپلزپارٹی سندھ کی پارٹی ہے تاہم تحریک انصاف ملک بھر میں مقبول ہے اور کوئی جماعت وفاقی جماعت کی حیثیت رکھتی ہے تو وہ تحریک انصاف ہےاور کوئی بڑا لیڈر ہے تو وہ عمران خان ہے ۔اگر جماعت میں کوئی چھوٹی موٹی چیزیں ہوبھی جاتی ہیں تو ہم اس کو حل کریں گے ۔

تازہ ترین خبریں

اناللہ واناالیہ راجعون ملک کے پہلے وزیراعظم کے بیٹے انتقال کرگئے

خاندان کے ہمراہ اٹلی کی سیر کوگئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بارے بڑی خبرآگئی

معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، ڈارجیسے ہی آئے ڈالرگھبرا کر ۔۔۔مولانافضل الرحمٰن نے حیران کن بات کہہ دی

خواتین کے خلاف نازیباالفاظ کااستعمال ،تحریک انصاف مولانافضل الرحمٰن کے خلاف کیاکرنے جارہی ہے ؟جانیں

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ،ن لیگ نے پی ٹی آئی اراکین سےرابطے شروع کردیے

کوئلے کی کان میں دھماکا،کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد تحریک انصاف نے کتنی سیٹیں جیتیں؟ پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی کتنی سیٹیں جیت پائے؟ تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پیٹ درد کے شکار شخص کے معدے سے درجنوں سکے برآمد

عوام کی موجیں، ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

کرسٹیانو رونالڈو اب یورپ کی بجائے ایشیا کے کلب کا حصہ بننے کیلئے تیار،کس ملک سے اورکتنے ارب روپے کامعاہدہ ہوا،تفصیلات آپ کے ہوش اڑ ادیں گی

بیوی اور 3 بیٹیوں کو کیوں قتل کیا؟قتل کے بعد  خودکشی کی کوشش کرنیوالے والدکےچونکا دینے والے انکشافات

پاکستان کوسود سے پاک کرنے میںکتناعرصہ لگے گا،وزیرخزانہ نے بتادیا

قائداعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

پی آئی اے اسٹیشن منیجر کی گلابی انگلش بولنے کی ویڈیو وائرل،دلچسپ تبصرے