08:06 pm
غیرقانونی عہدے رکھنے والے نے غیرقانونی لسٹ میں شہبازشریف کا نام ڈال کر توہین عدالت کی۔ مریم اورنگزیب کا شہزاد اکبر کو جواب

غیرقانونی عہدے رکھنے والے نے غیرقانونی لسٹ میں شہبازشریف کا نام ڈال کر توہین عدالت کی۔ مریم اورنگزیب کا شہزاد اکبر کو جواب

08:06 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نےمشیر احتساب شہزاد اکبر کے قانونی معاونت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جن کی اپنی کوئی سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں، وہ دوسروں کو قانون پر مشورہ نہ ہی دیں تو بہتر ہوگا شہزاد اکبر کے بنائے اور لگائے الزامات میں سے ایک روپیہ سرکاری خزانے میں اب تک واپس نہیں آیا الزامات لگانے اور سیاسی انتقامی کارروائیوں پر آنے والے سرکاری خرچ کی تفصیل عوام کے سامنے لائیں یہ تفصیل عوام کے سامنے آئی تو پھر قانونی معاونت کی جلد ضرورت عمران صاحب اور شہزاد اکبر کو ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ عید والے دن دفتر کھول
 کر توہین عدالت کرنے والے بہانے بناکراورسیاسی بیانات دے کربھاگنے کی کوشش نہ کریںشہزاد اکبر کی اپنی اور ان کے عہدے کی سپریم کورٹ کے مطابق کوئی قانونی حیثیت نہیں، وہ اپنے مشورے اور قانونی معاونت اپنے پاس ہی رکھیں الزمات لگانے والے ، عدالتوں سے بھاگ جانے والے قانونی معاونت اپنے پاس رکھیں قانونی مشورے کی ضرورت انہیں ہے جن کی شہباز شریف کو ای سی ایل پہ ڈالنے کی اپیل لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ مسترد کرچکی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ  قانونی مشورے اور معاونت کی ان کو ضرورت ہے جو پی آئی ڈی میں کاغذ لہراتے ہیں لیکن عدالت کے ثبوت مانگنے پر بھاگ جاتے ہیں قانونی مشورے اور معاونت کی ان کو ضرورت ہے جو سپریم کورٹ میں شہبازشریف کے کیس میں بھاگ گئے تھے قانونی  معاونت کی ان کو ضرورت ہے جو جھوٹے ریفرنس تودائر کرسکتے ہیں لیکن عدالت میں ثابت نہیں کرسکتے ۔ ترجمان مسلم لیگ نے مزید کہا کہ شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ اور ای سی ایل میں نہیں تھا شہبازشریف کا نام ’پرسن ناٹ ان لسٹ‘ میں شامل کرکے عمران صاحب اور شہزاد اکبر نے توہین عدالت کی ای سی ایل میں نام شامل ہونے سے درخواستیں غیرموثر ہوجاتی ہیں، قانونی معاونت کی پیشکش کرنے والے کو اتناتو پتہ ہونا چاہئے؟  عمران صاحب اور شہزاد اکبر کو عید والے دن عوام کی نہیں، شہبازشریف کی فکر تھی، دفتر کھلواکر ای سی ایل میں نام شامل کیاگیاغیرقانونی عہدے رکھنے والے نے غیرقانونی لسٹ میں شہبازشریف کا نام ڈال کر توہین عدالت کی


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر