09:08 pm
 راولپنڈی ، سماجی امور میں دلچسپی رکھنے والے کارکن ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، اعجاز الحق

راولپنڈی ، سماجی امور میں دلچسپی رکھنے والے کارکن ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، اعجاز الحق

09:08 pm

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ضیاء)کے صدر محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ عبدالمجید امجدجیسے سماجی کارکن پورے معاشرے کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ سماجی امور میں دلچسپی رکھنے والے کارکن ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ادبی تنظیم دائرہ اور قومی رابطہ کونسل کے زیر اہتمام ممتاز سماجی شخصیت اور دانشور عبدالمجید امجد کی یاد میںپنجاب آرٹس کونسل کے تعاون سے منعقدہ آن لائن تعزیتی ریفرنس
میںبطور مہمان خصوصی کی حیثیت خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عبدالمجید امجد سے میری پوری فیملی کا رابطہ پچاس سال پر محیط ہے۔ وہ انتہائی مخلص، ہمدرد اور خوف خدا رکھنے والی شخصیت تھے۔ ریفرنس کی صدارت ڈاکٹر غضنفر مہدی چیئرمین دائرہ نے کی۔ انہوں نے کہا کہ عبدالمجید امجد ایک سچے عاشق رسول اور اہل بیت اور صحابہ کرام سے محبت کرنے والے دانشور تھے۔ انہوں نے تمام زندگی ادبی اور سماجی سرگرمیوں میں بسر کی۔پنجاب آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر وقار احمد نے کہا کہ عبدالمجید امجد قومی دنوں کے موقعوں پر تقریبات کا انعقاد کرتے تھے۔ نامور مورخ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا کہ عبدالمجید امجد کا مشن تھا کہ نوجوان نسل کوتحریک پاکستان کے مخرکات سے اگاہ کرنا چاہتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ عبدالمجید امجدجیسے دانشوروں کی دلچسپی کی وجہ سے آج اسلام آباد پورے ملک کا سب بڑا ادبی و ثقافتی مرکز بن چکا ہے۔ عبدالمجید امجد کے بڑے صاحبزادے اور قومی رابطہ کونسل کے صدر نوید امجد نے ایک قرارداد پیش کی کہ عبدالمجید امجد کی ادبی و سماجی خدمات کی وجہ سے پرانے ائیر پورٹ کے ساتھ گزرنے والی سڑک کا نام شاہراہ عبدالمجید امجد رکھا جائے۔ ادبی ریفرنس کے آخر میں عبدالمجید امجدکی مغفرت کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر