09:16 pm
 فیصل واوڈا پارٹی میں حادثاتی طور پر آئے ہیں۔ ملک نعمان احمد لنگڑیال 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے رہنما اور پنجاب کے وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا پارٹی میں حادثاتی طور پر آئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ فیصل واوڈا کبھی عوام میں نہیں جاتے جس کی وجہ سے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ 249 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پانچویں نمبر پر آئی۔انہوں نے کہا کہ فوادچودھری اور عامر کیانی پر ہمیں پورا اعتماد ہے۔ ہمارا معاملہ سیاسی ہے ہمیں
سیاسی بندے کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں  نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ جہانگیر ترین کے پاس اظہار یکجہتی کیلئے گئے تھے۔ نذیر چوہان ہمارے گروپ کے بہت اہم شخص ہیں۔ عثمان ڈار میرے بھائی ہیں لیکن وہ حقیقت کے قریب نہیں جاتے۔ پرامید ہیں جہانگیر ترین باعزت بری ہوں گے۔پنجاب کے وزیر زراعت نے کہا کہ بیرسٹر علی ظفر جو بھی رپورٹ پیش کریں گے، وہ اسے قبول کریں گے۔ ہم جہانگیر ترین سے متعلق کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے ہیں۔ جہانگیر ترین سے ہمار ذاتی تعلق ہے۔ انشااللہ رپورٹ ہمارے حق میں آئے گی۔نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ اگر عوام کی خدمت نہیں کریں گے تو اللہ اور عوام کے قرض دار ہوں گے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال میں کورونا کے باعث ڈویلپمنٹ نہیں کراسکے۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 