09:56 pm
بارش ہی بارش؛ خطرناک ترین سسٹم پاکستانی حدود  میں داخل؛ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے تاہم بالائی پنجاب، بالائی
خیبرپختونخوا، کشمیر، کراچی اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔دوسری جانب عالمی ماہر ماحولیات مہیش پلاوات کا کہنا ہے کہ ہوا کا ایک اور کم دباؤ 23مئی تک خلیج بنگال میں بن سکتا ہے جو سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق عالمی ماہر ماحولیات نے کہا ہے کہ ابتدائی اندازے کے مطابق سمندری طوفان کا رخ بنگلہ دیش کی جانب ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام ‘یاس’ رکھا جائے گا جو کہ اومان کا تجویز کردہ ہے جس کے معنی بے تاب کے ہیں۔اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سمندری طوفان کا اثر کچھ حد تک میانمار میں بھی ہوسکتا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 