12:32 pm
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا آئندہ بجٹ میں عام آدمی پر معاشی بوجھ کم کرنے کاحکم

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا آئندہ بجٹ میں عام آدمی پر معاشی بوجھ کم کرنے کاحکم

12:32 pm

لاہور(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا آئندہ بجٹ میں عام آدمی پر معاشی بوجھ کم کرنے کاحکم صوبائی ریونیو وسائل میں اضافے کیلئے آؤٹ آف دی باکس حل کی ہدایت، جامع اور پائیدار اقدامات کئے جائیں:عثمان بزدار غریب اور لوئر مڈل کلاس کو ریلیف فراہم کیا جائیگا،وزیراعلیٰ کی نئے بجٹ میں مخصوص سروسز پر ٹیکس کی شرح مزید کم کرنے کی ہدایت آئندہ بجٹ میں کورونا ٹیکس ریلیف قابل عمل انداز میں جاری رکھنے کا حکم، 50ارب روپے سے زائد کورونا ٹیکس ریلیف کا اصولی فیصلہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر عالمی وباء کی وجہ سے درپیش معاشی
رواں بجٹ میں 25سے زائد سروسز پر ٹیکس ریلیف دیا گیاتھا لاہور22 مئی:-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں صوبے کے وسائل میں اضافے کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور بی او آر، پی آر اے، ایکسائز ٹیکسیشن اینڈنارکوٹکس،ایریگیشن اور مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ریونیو وسائل میں اضافے کے لئے سفارشات پیش کی گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے صوبائی وسائل میں اضافے کیلئے آؤٹ آف دی باکس حل کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عام آدمی پر معاشی بوجھ کم کرنے کے لئے جامع اور پائیدار اقدامات کا حکم دیااور وزیراعلیٰ نے بجٹ میں کورونا ٹیکس ریلیف قابل عمل انداز میں جاری رکھنے کا حکم بھی دیا-اجلاس میں اگلے مالی سال کے بجٹ کے لئے 50ارب روپے سے زائد کورونا ٹیکس ریلیف کا اصولی فیصلہ کیا گیا-رواں بجٹ میں 25سے زائد سروسز پر ٹیکس ریلیف دیا گیا تھا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نئے مالی سال کے بجٹ میں مخصوص سروسز پر ٹیکس کی شرح مزید کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ غریب اور لوئر مڈل کلاس کو ریلیف فراہم کیا جائیگا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام دوست اور غریب پرور پالیسیاں بنا رہی ہے- کم ازکم ٹیکسز کے ساتھ زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل کیاجائے-روایتی طریقہ کار کی بجائے اچھوتے انداز میں وسائل میں اضافے پر توجہ دی جائے-عام آدمی کو ریلیف دینا ہمارا مشن ہے-اجلاس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی، بورڈ آف ریونیواور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول اور مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے بریفنگ دی-صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت،سید حسین جہانیاں گردیزی، سردار محسن لغاری،میاں اسلم اقبال، ملک محمد انور، مراد راس، چیف سیکرٹری، سینئرممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ او رمتعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اجلاس میں شریک تھے

تازہ ترین خبریں

فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد، یاسمین راشد سمیت متعدد عہدیداروں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد، یاسمین راشد سمیت متعدد عہدیداروں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات  ذاتی رائے  ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ  کی نمائندگی نہیں  کرتے، ویدانت پٹیل کی وضاحت

زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات ذاتی رائے ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتے، ویدانت پٹیل کی وضاحت

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور