06:23 pm
حلف اٹھانا چوہدری نثار کا ذاتی معاملہ، بات نہیں کرنا چاہتی، مریم اورنگزیب

حلف اٹھانا چوہدری نثار کا ذاتی معاملہ، بات نہیں کرنا چاہتی، مریم اورنگزیب

06:23 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانا سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا کا ذاتی معاملہ ہے، اس پر بات نہیں کرنا چاہتی ہوں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے چوہدری نثار کے حلف سے متعلق سوال پر نوکمنٹس کہہ دیا۔ن لیگی ترجمان نے دعویٰ کیا موجودہ دور حکومت میں شہباز شریف کے منصوبوں کو بند کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف
نے 2014ء میں الیکٹرانک لائبریری اور تمام اسکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کیں۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ الیکٹرانک لائبریری میں ایک لاکھ کتابوں کو آئی پیڈ میں محفوظ کیا گیا۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوشرم آنی چاہیےکہ وہ نواز شریف اورشہباز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگارہے ہیں، یہ حکومت جھوٹ کے پلندوں پر اپنی تختیاں لگاتی ہے۔ن لیگی ترجمان نے موجودہ حکومت پر ادارہ شماریات کا ڈیٹا چرانے کا الزام لگایا اور کہا کہ یہ ڈیٹا چوری کرتے اور ن لیگ کے منصوبوں پر تختیاں لگاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وژن آٹا، بجلی، گیس، چینی کی چوری اور 50 لاکھ لوگوں کو بیروزگار کرنے کا ہے، اس حکومت نے 14 ہزار ارب روپے کا قرض لے لیا ہے۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور ملک پر مسلط ٹولے کو شرم آنی چاہیے، پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم ہے، اربوں روپے کی چوری جاری ہے، یہ چور، فراڈیے، ڈکیت صرف دیہاڑیاں لگا رہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں فور اور فائیو جی ٹیکنالوجی کو متعارف کروائی گئی، جس لیپ ٹاپ پر یہ تنقید کرتے تھے، وہ بھی ریکارڈ پر موجود ہے، یوتھ پروگرام نواز شریف کا تھا۔ن لیگی ترجمان نے کہا کہ آج کی تاریخ تک یہ اپنا کوئی پروگرام شروع نہیں کرسکے، اگر یہ نیا اشتہار چھاپتے ہیں تو انہیں کوئی معاف نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ ن لیگ نے امانت سمجھ کر خرچ کیا ہے، 14 ہزار میگا واٹ بجلی نواز شریف نے بنائی، آج پنجاب کے ہر اسکول میں ہر الیکٹرانک منصوبے کی اینٹ پر شہبازشریف کا نام درج ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے لیے شہزاد اکبر نے چوری جاری رکھی ہوئی ہیں، معاون خصوصی احتساب کو بہت جلد قانونی معاون کی ضرورت پڑے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ سپریم کورٹ تک شہباز شریف کیخلاف جاتے ہیں اور پھر چور دروازے سے بھاگ جاتے ہیں۔ن لیگی ترجمان نے کہا کہ کشمیر کا سودا کرنے والے آج نواز شریف اور مریم نواز کے فلسطین پر بیان آنے کے طعنے دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز