08:36 pm
سلطنت نیازیہ میں غریب پامال ہو رہے ہیں۔ متوسط طبقہ غربت کی لکیر سے نیچے آگیا ہے۔پلوشہ خان 

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے سرکاری ترجمانوں کی طرف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ قوم کی آواز ہے۔ عظیم قوم اور باوقار پاکستان بلاول بھٹو زرداری کا منشور ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ کرپشن کی تان پر این آر او کی راگنی کے تار ٹوٹ چکے ہیں۔ سلطنت نیازیہ میں غریب پامال ہو رہے ہیں۔ متوسط طبقہ غربت کی لکیر سے نیچے آگیا ہے، مہنگائی اور معاشی بدحالی
کی وجہ سے سفید پوشی کا بھرم ٹوٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بغض اور تعصب کی عینک اتار کر دیکھا جائے تو پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر دور حکومت شاندار نظر آئے گا۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ڈیڑھ فیصد سے زیادہ اضافہ کیا تھا جوکسی اتاریخ میں کسی اور حکومت نے نہیں کیا ہے بلکہ کبھی رائٹ سائیڈنگ اور کبھی ڈاؤن سائزنگ کی آڑ میں برسر روزگار سرکاری ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کیا گیا ہے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ آنکھوں کے اندھوں کو سندھ کی ترقی نظر نہیں آرہی۔ وفاق کی طرف سے سندھ کے فنڈز میں کٹوتی کے باوجود سندھ میں قدم قدم پر بڑے بڑے ہسپتال بنائے گئے ہیں جہاں کینسر، دل، جگر اور گردوں کی بیماریوں کا مفت سرکاری علاج ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا ظلم ہے کہ ریونیو بھی سندھ سب سے زیادہ دیتا ہے اور معاشی اتحصال بھی سندھ کا ہی ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا