09:04 pm
چینی سکینڈل میں اگرجہانگیرترین ملوث ہوئے۔۔۔کپتان نے بڑا اعلان کردیا۔۔۔ایسی بات کہہ دی جس سے تما م ناقدین کے منہ بندہوگئے

چینی سکینڈل میں اگرجہانگیرترین ملوث ہوئے۔۔۔کپتان نے بڑا اعلان کردیا۔۔۔ایسی بات کہہ دی جس سے تما م ناقدین کے منہ بندہوگئے

09:04 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کسی کو این آر او دوں گانہ چھوڑوں گا،حکومت جاتی ہے تو جائے لیکن کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ،مخالفین کیساتھ زیادتی نہیں کی تواپنوں کیساتھ کیوں کرینگے ،چینی سکینڈل میں جہانگیرترین ملوث ہوئے تو نہیں چھوڑوں گا،سب کا احتساب ہو گا کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سیاسی معاشی صورتحال پر غور
اوراہم فیصلے کئے گئے۔کورکمیٹی کو گروتھ 4 فیصد تک آنے ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے پر بریفنگ دی گئی ،کور کمیٹی نے وزیراعظم کی قیادت پر اورمعاشی پالیسیوں پراعتماد کااظہارکیا۔ کور کمیٹی نے کہاکہ معاشی اہداف میں کامیابیوں کو عوام میں اجاگر کیاجائے ،اجلاس میں مجموعی سیاسی صورتحال اور جہانگیر ترین کے معاملے پر بھی کور کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے کور کمیٹی کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو این آر او نہیں دیاجائے گا ، کورکمیٹی نے کہاکہ کوئی پارٹی سے ہو یا اپوزیشن سے ،انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے ۔اجلاس میں آزادکشمیر کے انتخابات سے متعلق امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے سے قبل ہوم ورک پر بریفنگ دی گئی، کور کمیٹی نے کہاکہ آزادکشمیر کے انتخابات سے متعلق امیدواروں کا انتخاب میرٹ پر ہوگا۔کور کمیٹی نے خیبرپختونخوااور پنجاب میں اسی سال بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کیلئے ہر سطح کے کارکنوں کو متحرک کیا جائے ،احتساب کا عمل جاری ہے گا، کسی سے بلیک میل نہیں ہونگے۔وزیراعظم کوترین گروپ سے ہونے والی ملاقات پر وزیراعلیٰ پنجاب نے آگاہ کیا،کور کمیٹی اجلاس میں اتفاق کیاگیاکہ جائز مطالبات تسلیم ہوں گے ۔اجلاس میں آزادکشمیر کے انتخابات کی تیاریوں پر بھی گفتگوہوئی، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آزادکشمیر انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کریں ، تحریک انصاف آزادکشمیر کے انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرے گی ۔اجلاس میں معاشی صورتحال پر بھی گفتگوہوئی،وزیراعظم عمران خان نے ملکی معاشی صورتحال پر اطمینان کااظہارکیا،وزیراعظم نے کہاکہ کورونا کے باوجود ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ۔وزیراعظم کو بجٹ کی تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا، وزیراعظم نے کہاکہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف ملے گا ،مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر

استور ضمنی الیکشن  ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

استور ضمنی الیکشن ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف  سماعت  3 اکتوبر کو ہوگی

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

مستونگ  دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟  تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

مستونگ دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟ تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

اے این ایف کی  کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

ملکی  زرمبادلہ کے  ذخائر 13 ارب 16 کروڑ  ڈالر  رہ  گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 16 کروڑ ڈالر رہ گئے

صدر مملکت   اور نگران وزیراعظم  کی جشن میلاد نبی ؐ پر  امت مسلمہ کو مبارکباد

صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کی جشن میلاد نبی ؐ پر امت مسلمہ کو مبارکباد

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31  توپوں کی سلامی

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31 توپوں کی سلامی