10:02 pm
چکوال پریس کلب سالانہ انتخابات2021-22  ،  خواجہ بابر سلیم محمود کا پینل بھاری اکثریت سے کامیاب

چکوال پریس کلب سالانہ انتخابات2021-22 ، خواجہ بابر سلیم محمود کا پینل بھاری اکثریت سے کامیاب

10:02 pm

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چکوال پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے2021-22 میں خواجہ بابر سلیم محمود کا پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگیا۔ خواجہ بابر سلیم محمود چیئرمین، محمد شفیق ملک صدر اور ذوالفقار میر 53رجسٹرڈ ممبران میں سے37ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ محمد ریاض انجم پینل نے آخری مرحلے میں بائیکاٹ کا اعلان کیا اور اس پینل کو صرف ایک ووٹ ملا۔ اس دوران ریاض انجم پینل اپنے
دس حامی ممبران کے ہمراہ پریس کلب پہنچا اور اپنا احتجاج رجسٹرڈ کرایا اور انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ چیف الیکشن کمشنر چکوال پریس کلب ساجد بلوچ نے8مارچ کو سالانہ انتخابات کا شیڈول کا اعلان کیا تھا، کاغذات نامزدگی بھی داخل ہوچکے تھے اور14مارچ کو پولنگ کی تاریخ مقرر تھی کے اس دوران گیارہ مارچ کو عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیا گیا اور پھر اڑھائی ماہ کی طویل قانونی جنگ کے بعد عدالت نے الیکشن کرانے کا حکم دیا تو اتوار کے روز پولنگ کا عمل مکمل ہوا۔ چیف الیکشن کمشنر ساجد حسین بلوچ نے خواجہ بابر سلیم محمود پینل گروپ کی کامیابی کا اعلان کیا اور تینوں منتخب عہدیداروں سے انکے عہدوں کا حلف بھی لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین چکوال پریس کلب ارشد محمود عباسی نے کہا کہ میں نے پوری کوشش کی کہ گزشتہ ایک سال کے دوران سب کو ساتھ لیکر چلوں اور اس ضمن میںمیں نے اپنے بنیادی اور پرانے دوستوں کو بھی نظر انداز کیا اور انکی تنقید کو بھی برداشت کیا مگر آج یہ بات سچ ثابت ہوئی کہ میں منفی لوگوں کی سرپرستی کرتا رہاں ہوں۔ ارشد محمود عباسی نے کہا کہ یہ بائیکاٹ کرنے والے میرے گروپ کے لوگ تھے مگر جب وہ ہٹ دھرمی اور زیادتی پر اترے تو میں نے ان سے علیحدگی اختیار کی۔ نومنتخب چیئرمین خواجہ بابر سلیم محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ الحمد اللہ چکوال پریس کلب کا مستقبل روشن اور تابناک ہے اور آج جمہوریت کی عظیم الشان فتح ہوئی ہے اور ان لوگوں کے منہ کالے ہوئے ہیں جو کہتے ہیں کہ خواجہ بابرسلیم محمود نے چکوال پریس کلب پر قبضہ کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہی پریس کلب کا مستقبل ہے اور ان شاء اللہ چکوال پریس کلب کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔ نومنتخب صدر محمد شفیق ملک اور سیکرٹری جنرل ذولفقار میر نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ چکوال پریس کلب کے نومنتخب پینل نے باقی عہدیداروں کا اعلان کردیا جس پر چیف الیکشن کمشنر ساجد حسین بلوچ نے دیگر عہدیداروںکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر ساجد حسین بلوچ ، سینئر وائس چیئرمین فخر محمود مرزا، سینئر نائب صدر ملک صفی الدین صفی، وائس چیئرمین امیر عباس منہاس، نائب صدر حافظ عبدالغفور منہاس، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل طارق مرتضیٰ ہاشمی، رابطہ سیکرٹری چوہدری امجد مسعود، آفس سیکرٹری مہران ظفر ملک، سیکرٹری فنانس عارف محمود کھوکھر، ایڈیٹر جنرل ون ڈاکٹر اظہر اعوان، ایڈیٹر جنرل ٹو خواجہ دانیال سلیم، سیکرٹری کوارڈینیشن فرحت بشیر جبکہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے چیئرمین پیر عبدالستار ندیم ،ضابطہ اخلاق عملدرآمد کمیٹی کے چیئرمین چوہدری غلام رضا، فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے چیئرمین محمد طاہر فاروقی، فنڈ ریزنگ کمیٹی کے چیئرمین ملک فہیم اختر، ویلفیئر کمیٹی برائے ممبران کے چیئرمین فیصل اعوان، چیئرمین لیگل کمیٹی آصف ملک شامل ہیں۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین خالد ملک ، ڈپٹی چیئرمین محمد خان عاقل جبکہ اراکین مجلس عاملہ میں شفقت محمود یزدانی، فتح نور میر، ثقلین یٰسین، سید منصور علی بخاری، محمد احمد فاروقی، محبوب حسین جراح، طارق عزیز، ایس اے فاروقی، علی خان، ذوالفقار راجہ، چوہدری عامر مسعود، مرزا شکیل الرحمن شامل ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر ساجد حسین بلوچ نے تمام دیگر منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔اس موقع پر آفاق میڈیا گروپ کے چیئرمین خرم عباسی ٹونی بھی موجود تھے جبکہ اختتامی دعا پیر عبدالستار ندیم اور فخر محمود مرزا نے کروائی۔

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا