10:04 pm
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا15تا 25شوال’ عشرہ صادق آل محمدؐ‘ منانے کااعلان

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا15تا 25شوال’ عشرہ صادق آل محمدؐ‘ منانے کااعلان

10:04 pm

اسلام آباد ()تحریک نفاذ فقہ جعفریہ 15تا 25شوال قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق شہادت امام جعفر صادق ؑ کی مناسبت سے عشرہ صادق آل محمد ؐمنائے گی جس کے دوران دنیا بھر میں مجالس عزا، ماتمی جلوسوں ، سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا جن میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرت و کردار،فضائل و مناقب ، علمی احسانات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع سے جاری ہونے والے ہینڈ آؤٹ کے مطابق ٹی این ایف جے ک سکرٹری جنرل سیدشجاعت علی بخاری نے کہا کہ
آج عالم اسلام علمی پسماندگی کے باعث مغرب کا دست نگر بن چکا ہے ، استعماری قوتیں عالم اسلام کے وسائل کو نگلتی چلی جارہی ہیں امت محمدی تقسیم در تقسیم کا شکار ہو کر دشمنوں کیلئے تر نوالہ بنتی جارہی ہے اور کوئی امت مسلمہ کا پرسان حال نہیں لہذا مصائب کے گرداب سے نجات کیلئے عالم اسلام کو قرآن و اہلبیت ؑ سے ٹوٹا رشتہ دوبارہ جوڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خانوادہ اہلبیتؑ کے آفتاب و مہتاب حضرت امام جعفر صادق ؑ کے احسانات آج تک پوری دنیا پر سایہ فگن ہیں جب یورپ تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا یونان و روم کی تہذیبیں دم توڑ چکی تھیں امام جعفر صادق علیہ السلام نے رسول خداؐ کی حقیقی تعلیمات اور اسلام کے سچے اعتقادات واضح کئے اور اسلام کے پیغام کوآفات و حوادث سے محفوظ رکھا،ایسے اصول پیش کئے جو اسلامی قانون کا منبع قرار پائے ،آج بھی فقہ اور اصول فقہ میں ڈیڑھ سو سے زیادہ ایسے قواعد موجود ہیں جن سے ہزاروں فقہی مسائل کا استخراج کیا جاتا ہے ان میں زیادہ تر قواعد ایسے ہیں جو امام جعفر صادقؑ کے ان ارشادات سے ماخوذ ہیں جن کا سلسلہ رسول خداؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچتا ہے ۔ آپ نے فقہ و حدیث کے ساتھ فزکس کیمسٹری فلکیات طب میں ہزاروں شاگردوں کی تربیت کی جنہوں نے ایسی کتب تحریر فرمائیں جو آج کی جدید سائنس کی بنیاد قرار پائیں۔ انہوں نے کہاکہ حضرت امام جعفر صادق ؑ نے مدینہ منورہ میںجس یونیورسٹی کی بنا رکھی اس میں ہزاروں کی تعداد میں تشنگان علم، مختلف علوم سے سیراب ہوئے اور مدینۃ النبی ؐ ویسے ہی انوار کا مرکز بن گیا جیسے حیات مصطفویؐ میں تھا اور پوری دنیا آپ کو صادق آل محمد ؐ کے لقب سے پکارنے لگی۔ٹی این ایف جے کے رہنمانے کہا کہ اہلسنت کے امام اعظم امام ابو حنیفہؒ کا قول تاریخ پر ثبت ہے کہ میں نے امام جعفر بن محمد(امام جعفر صادق ؑ) سے بڑا فقیہ نہیں دیکھا بے شک آپ امت محمدیؐ میں سب سے زیادہ علم و فضل کے مالک ہیں۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش سیاسی ، سماجی ، علمی ، معاشی مسائل کا حل قرآن اور سیرت محمد و آل محمد ؐ میں پوشیدہ ہے فرمان نبوی ؐ کی روشنی میں ہدایت کے دونوں سرچشمے حوض کوثر تک ساتھ ساتھ رہیں گے لہذاعشرہ صادق آل محمد میں اسلامیان عالم بالخصوص قرآن و اہلبیت سے وابستگی کا عملی ثبوت دیں اور اس عہد کا اعادہ کریں کہ علمی میدانوں میں اپنا کھویا مقام حاصل کریں گے اور رشتہ اخوت کو دوبارہ استوار کرکے اغیار کی سازشوں کو ہمیشہ کیلئے ناکام بنا دیں گے ۔ درایں اثناء عشرہ صادق آل محمدؐ کے پروگراموں کومنظم کرنے کیلئے ڈاکٹرایس زمان کوکنوینر ، پروفسیراے آرکیانی کوڈپٹی کنوینر جبکہ سیدثمرالحسن نقوی کو ٹی این ایف جے کی آرگنائزنگ کمیٹی کاسیکرٹری نامزدکیاگیاہے۔

تازہ ترین خبریں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

کہاں بارش  اور کہاں موسم  خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات نے  خوشخبری دیدی

کہاں بارش اور کہاں موسم خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری دیدی

شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ، نوازشریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گے ، اہم اعلان

شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ، نوازشریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گے ، اہم اعلان

الیکشن کمیشن  نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی

نگران  وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے  ، اہم ملاقاتیں متوقع

نگران وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ، اہم ملاقاتیں متوقع