10:13 pm
بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

10:13 pm

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے 500ارب روپے سے زائدحجم کا بجٹ 18جون کو صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی پیش کریں گے۔آئندہ مالی سال کے لئے غیر ترقیاتی مد میں 370جبکہ ترقیا تی مد میں 140ارب روپے کے قریب رقم رکھے جانے کا امکان ہے بجٹ خسارہ کم و بیش 100 ارب روپے تک ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس 18جون کو طلب کرلیا ہے جس میں صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی500ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ میں غیر ترقیاتی مد میں 370ارب جبکہ ترقیاتی مد میں 140ارب روپے کی رقم مختص کئے جانے کا امکان ہے آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ بھی 100ارب روپے تک رہنے کا امکان ہے ،بلوچستان کو آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 400ارب روپے کی آمدن حاصل ہوگی
جس میں وفاق سے ڈویزپل پول کے ذرےعے 295ارب روپے حاصل ہونگے صوبے کی اپنی آمدن اور وفاق سے دیگر مدعات میں ملنے والی رقم 105ارب روپے تک ہوگی جبکہ ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا بجٹ میں 5ہزار کے قریب آسامیاں تخلیق کی جائیں گی ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد تک اضافہ بھی تجویز کیاگیا ہے تاہم اس پر حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے ، ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے لئے 90ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہےمحکمہ تعلیم نے سات ارب کی لاگت صوبے کے ہر ضلع میں جدید سہولیات سے آراستہ سینٹر آف ایکسیلینس کے نام سے ہائی اسکول قائم کرنے کی تجویز دے دی ہے ۔پرائمری اسکولز کو مڈل اسکولز اور مڈل اسکولوں کو ہائی اسکولز میں اپ گریڈ کیا جائے گا ،آٹھ ارب کی لاگت سے صوبے کے ہر ڈویژن میں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے تین تین ایکٹر پر ہائی اسکول کھولے جائیں گے، دو ارب روپے کی لاگت سے اساتذہ کی تربیت کا پروگرام بھی زیر غور ہے،صوبے میں سو سے زائد پرائمری اسکولز کو مڈل اسکولز اور مڈل اسکولوں کو ہائی اسکولز میں اپ گریڈ کئے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے صوبائی حکومت کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز کے قیام کی تجویز بھی زیر غور ہے،ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی کے بجٹ میں صحت کے لئے 40ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی جائےگی جس کے تحت صوبے کے تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ کی تنصیب، ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی صورتحال کی بہتر کےلئے 11ارب روپے مختص کرنے کی تجویز، سول ہسپتالوں میں سرجیکل ٹاور بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
 

تازہ ترین خبریں

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔  پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔ پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ