11:03 am
ثنااللہ زہری، عبدالقادر بلوچ کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک )سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے اپنے حامیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کوئٹہ میں اجلاس کے بعد پاکستان
مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ دیا تھا۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ثنااللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان اجلاس میں کیا جس میں ہم خیال سیاسی رہنماؤں، قبائلی عمائدین اور دونوں کے حامیوں نے شرکت کی۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ 'ہم اپنے لوگوں، ہم خیال سیاسی اور قبائلی دوستوں سے مشاورت کر چکے ہیں اور ان کی رضامندی سے پارٹی قیادت کی دعوت پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے'۔ثنااللہ زہری نے ویڈیو لنک کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم بند کمروں میں فیصلے نہیں کرتے، ہم اپنے لوگوں اور ہم خیال دوستوں سے مشاورت کے بعد فیصلے کرتے ہیں'۔ثنااللہ زہری نے، جو مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر تھے، پارٹی قیادت کی جانب سے پی ڈی ایم کے اجلاس میں مدعو نہ کیے جانے پر (ن) لیگ سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔انہیں پی ڈی ایم اجلاس میں مدعو نہ کیے جانے کی وجہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کی یہ شرط تھی کہ اگر ثنااللہ زہری کو اسٹیج پر بلایا گیا تو وہ ریلی میں شرکت نہیں کریں گے۔عبدالقادر بلوچ نے نواز شریف اور مریم نواز کے آرمی چیف اور مسلح افواج کے خلاف بیانیے مخالفت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہا تھا۔

تازہ ترین خبریں

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔  پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ