10:52 am
کچھ لوگ وزیراعظم عمران خان کے بہترین انٹرویو سے دلبرداشتہ ہیں،شہباز گل

کچھ لوگ وزیراعظم عمران خان کے بہترین انٹرویو سے دلبرداشتہ ہیں،شہباز گل

10:52 am


اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہے کہ کچھ لوگ عمران خان کے بہترین انٹرویو سے دلبرداشتہ ہیں ،ہر صورت منفی پہلو نکالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہاکہ حیرانی ہوتی ہے
کیسے کیسے افسانے بناتے ہیں۔HBO انٹرویو ویسے ہی ہوا جیسے وہ پلان ہوا تھا-وقت کی کمی کی وجہ سے چند چیزیں edited versionمیں پوری طرح اجاگر نہیں ہو سکیں-جس کے لئے آج میں نے اور ہماری ٹیم نے کچھ حصے اردو سب ٹائیٹلز کے ساتھ جاری کئے تا کہ پورا بیانیہ پہنچ پائے۔انہوں نے کہاکہ جعلی لبرلز کے شور مچانے پر اتنی جلدی پریشر میں نہیں آ جاتے۔ بہترین حکمت عملی یہ نہیں تھی کہ زبانی کلامی جعلی لبرلز کو غلط ثابت کرتے۔بلکہ پورا حصہ ریلیز کر کے حقائق سے ان کو غلط ثابت کرتے،جو کیا گیا۔یہ سیریس بزنس ہے اس میں وقت لگتا ہے۔کئی لیولز پر ہر چیز کی vetting کروانی ہوتی ہے۔شہبازگل کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر یہ ایک بہترین انٹرویو ہوا-وزیراعظم پاکستان نے یہ ثابت کیا کہ وہ ایک عالمی لیڈر ہیں جو انسانیت کو درپیش بڑے ایشو پر تدبر اور استدلال سے بات کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ کچھ لوگ اس بہترین انٹرویو سے دل برداشتہ ہیں اور ہر صورت کوئی منفی پہلو نکالنے کی ناکام کوشش میں ہیں۔
دریں اثناء وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سندھ گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت پر ٹیکس کلیکشن میں ناکامی کا الزام لگایا، ان کو وفاقی حکومت کی ٹیکس کلیکشن کی فکر کیوں ہے ؟ گزشتہ سال سندھ حکومت نے 128 ارب کا ٹیکس ہدف رکھا، سندھ حکومت ٹیکس ہدف ہی عبور نہیں کرسکی، پنجاب حکومت نے ٹیکس وصولی کے ہدف میں اضافہ کیا۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ سندھ سے پیسہ ایان علی کے ذریعے بیرون ملک جاتا تھا، سندھ میں سیوریج کا کام بھی ہمیں کرنا پڑ رہا ہے جو ہمارا نہیں، وفاقی حکومت کے ٹیکس کا 57 فیصد صوبوں کو ملتا ہے، سندھ حکومت کو عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا حساب دینا ہوگا، ہم نے ایک دن بھی این ایف سی میں حصہ کم نہیں دیا، سندھ ہمارا گھر ہے ہم اسے کم پیسہ کیوں دیں گے ہم کوئی ریجنل جماعت تو نہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کیا، سندھ پولیس کیلئے بجٹ میں مختص کی گئی رقم خرچ نہیں کی گئی، سندھ کا ٹرانسپورٹ نظام بہتر ہو سکتا تھا مگر توجہ نہیں دی گئی، سندھ میں شعبہ تعلیم کیلئے بجٹ میں رکھی گئی رقم بھی خرچ نہیں کی گئی، سندھ کو گزشتہ برس وفاق کی جانب سے 725 ارب جبکہ رواں برس 884 ارب روپے ملے۔
 

تازہ ترین خبریں

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

 میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

 ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے  ،شازیہ مری

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے ،شازیہ مری

مسلم لیگ ن میں اختلافات۔۔۔۔ نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کر لیا۔

مسلم لیگ ن میں اختلافات۔۔۔۔ نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کر لیا۔

حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

 ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا۔شاہ محمود قریشی

ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا۔شاہ محمود قریشی

 صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔محمود خان 

 صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔محمود خان