11:53 am
قومِ لوط کا عذاب بھول گئے ہو ؟ حریم شاہ عزیزالرحمان پر برہم

قومِ لوط کا عذاب بھول گئے ہو ؟ حریم شاہ عزیزالرحمان پر برہم

11:53 am

لاہور(ویب ڈیسک )مفتی عزیزالرحمان کی جانب سے طالبعلم سے بدفعالی کے واقعے کیخلاف تنقید کا سلسلہ جاری ہے، متنازع ویڈیو اور بیانات سے خبروں میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ بھی عزیزالرحمان کیخلاف پھٹ پڑیں،انسٹاگرام پرویڈیو پیغام میں کہا کہ بہت ہی دُکھ کے ساتھ یہ کہوں گی کہ یہ شخص چہرے پر سنتِ رسول سجا کر طالبعلموں سے بدفعلی کا مرتکب ہوا وہ بھی ایک مدرسے میں جہاں قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔حریم شاہ نے مزید لکھا کہ
کیا یہ قومِ لوط کا عذاب بھول گئے ہیں کہ جب پتھروں کی بارش ہوئی تھیایسے لوگوں کی وجہ سے ہی آج والدین قرآن کی تعلیم حاصل کرنے بچوں کو مدرسے نہیں بھیج رہے ہیں، ایسے لوگوں کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ کسی اور میں ایسی ہمت نہ ہو کہ وہ سنتِ رسولﷺ چہرے پر سجا کر ایسی حرکت کرے،حریم شاہ نے غصے میں مزید کہا کہ ایسے لوگوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔مدرسےمیں طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ویڈیو میری ہی ہے جو طالبعلم صابر شاہ نے چھپ کر بنائی تھی،پولیس کے مطابق ملزم نے بیان میں کہا کہ ویڈیووائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا،بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکایااور اسے کسی سے بات کرنے سے روکا لیکن صابر شاہ نے منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کردی،مفتی نے بتایا کہ مدرسہ چھوڑنا نہیں چاہتا تھا اس لیے ویڈیو بیان جاری کیا، مدرسے کے منتظمین مدرسہ چھوڑنے کا کہہ چکے تھے۔مفتی عزیز نے انکشاف کیا کہ میری فون لوکیشن ٹریس ہوتی رہی، میانوالی میں چھپا ہوا تھا کہ پولیس نے گرفتار کرلیا، اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہوں،مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر پولیس نے بدفعلی کا شکار ہونے والے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، طالبعلم صابر شاہ کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمات میں 337 اور 506 کی دفعات شامل کی گئیں۔
 

تازہ ترین خبریں

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

 میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

 ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے  ،شازیہ مری

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے ،شازیہ مری

مسلم لیگ ن میں اختلافات۔۔۔۔ نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کر لیا۔

مسلم لیگ ن میں اختلافات۔۔۔۔ نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کر لیا۔

حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

 ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا۔شاہ محمود قریشی

ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا۔شاہ محمود قریشی

 صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔محمود خان 

 صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔محمود خان