12:32 pm
بجلی استعمال کریں یا نہ کریں،ہر سال900ارب روپے دینا پڑتے ہیں،فواد چوہدری

بجلی استعمال کریں یا نہ کریں،ہر سال900ارب روپے دینا پڑتے ہیں،فواد چوہدری

12:32 pm


اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کہتی ہے مہنگائی ہوگئی،پاکستان برباد ہو گیا لیکن (ن)لیگ حکومت نے 20ہزار ارب روپے قرضہ لیا ،لگژری اخراجات کیے ،مہنگے ترین بجلی کے منصوبے بنائے ،بجلی استعمال کریں نہ کریں ہمیں ہرسال 900ارب روپے دینے پڑتے ہیں ۔اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہہمارا خسارہ تین ہزار ارب روپے کاہوگا ،جو پیسے ہم جمع کریں گے
اس میں سے 57فیصد پیسے صوبوں کو چلے جائیں گے تو آپ اندازہ لگا لیں کہ اس کے بعد ہمارے بڑے بڑے اخراجات بھی ہیں ،ہم نے سات سو ارب روپے پے اینڈ پنشن کا دینا ہے ،ہمارا تیسرا بجٹ دفاع کا ہے ،یہ کوئی دوسرا تیسرا مسلسل سال ہے جس میں ہم اس طرح کا اضافہ نہیں کرسکے جس طرح ہمارے ہمسایہ ملک نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا ہے ۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم دو ہزار ارب روپے سے زائد اس وقت ان قرضوں کا پیسہ دے رہے ہیں جو ہم نے نہیں لیے بلکہ سابقہ حکومتوں نے لیے ہیں ۔2018 تک ہمارا سیاہ دور تھا اور اب اپوزیشن کہتی ہے کہ مہنگائی ہوگئی، ہم لٹ گئے ہیں اور برباد ہو گئے ہیں اور اگلے پانچ سال تک یہ لوگ ایسا ہی بیانیہ دیتے رہیں گے ، ایشو یہ ہے کہ ہماری مشکلات کیوں ہیں؟ ہمارا خرچہ آٹھ ہزار ارب ہے اور آمد پانچ ہزارارب ہے جیسے گھروں میں ہوتا ہے کہ خرچے زیادہ ہوں گے اور آمدنی کم ہوگی تو گھر مشکل میں ہوگا ،1947 سے لیکر 2008 تک پاکستان میں کل انٹرنیشنل قرضہ چھ ہزار ارب روپیہ تھا ،اب اس چھ ہزار ارب روپے میں ہم نے اسلام آباد کا شہر بنا لیا ، گوادر خرید کر پوری مارکیٹ بنا دی ، ہم دنیا کی پانچویں فوج کھڑی کردی ، ہم نے موٹرویز بھی بنا لی ، یہ سب چھ ہزار ارب روپے میں کیا ۔لیکن پھر آصف زرداری صاحب آتے ہیں اور اچانک ہمارا قرضہ بڑھنا شروع ہو جاتا ہے اور جب نوازشریف اور ان کی فیملی 2018میں پاکستان کی جان چھوڑتی ہے تو اس دوران پاکستان کا قرضہ 26ہزار ارب روپے ہوجاتا ہے ،شاہد خاقان عباسی ، مفتاح اسماعیل معیشت کو سمجھتے ہیں وہ بھی اس سے اتفاق کریں گے ۔فواد چوہدری نے کہاکہ ہمیں ہر سال دو ہزار ارب روپیہ صرف قرضوں کی قسطوں میں دینا پڑتا ہے اور سود میں دینا پڑتا ہے جو ہمارے ان دوستوں نے پاکستان پر مسلط کیا ہے ۔بیس ہزار ارب روپے قرضے کا ان لوگوں نے کیا کیا ؟ سب سے پہلے انہوں نے بجلی کے پلانٹس لگائے اور کس لگژری طریقے سے پیسے خرچے ،ساہیوال کے اندر کوئلے کا پلانٹ لگایا حالانکہ ساہیوال میں کوئلہ نہیں ہوتا ،کراچی سے کوئلہ آئے گا اور ساہیوال میں بجلی بنے گی اور اس پر کتنا خرچ ہو گا یہ بھی سب جانتے ہیں ۔اور ان لوگوں نے ایسے بجلی کے معاہدے کیے ہیں کہ ہم بجلی بنائیں یا نہ بنائیں ، استعمال کریں یا نہ کریں ہمیں 900ارب روپے دینا پڑتے ہیں ۔2023 جب آئے گا تو ہمیں پندرہ سو ارب روپے اس کی مد میں دینا پڑے گا ۔

تازہ ترین خبریں

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021  عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021 عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا

گوادر میں قائداعظم کا مجسمہ بم حملہ کرکے تباہ کردیا گیا

گوادر میں قائداعظم کا مجسمہ بم حملہ کرکے تباہ کردیا گیا

آسٹریلیا کے سابق کپتان ایئن چیپل پاکستان کی حمایت میں بول پڑے

آسٹریلیا کے سابق کپتان ایئن چیپل پاکستان کی حمایت میں بول پڑے

ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد،پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد،پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

 آئندہ 3 ، 2 ہفتے ‏میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔نورالحق قادری 

 آئندہ 3 ، 2 ہفتے ‏میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔نورالحق قادری