07:11 pm
عدالت نے نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں خارج کردیں

عدالت نے نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں خارج کردیں

07:11 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں خارج کردیں۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں خارج کردیں۔ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ نواز شریف عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے اور گرفتار ہونے پر اپیل بحالی کی درخواست دے سکتے ہیں، نواز شریف جب بھی اپیل بحالی
درخواست دائر کریں گے قانون کے مطابق اس کا فیصلہ ہوگا، مفرور ہونے کے بعد نواز شریف حق سماعت کھو چکے ہیں، عدالت کے پاس نواز شریف کی اپیل مسترد کرنے سے سوا کوئی آپشن نہیں بچا۔نوازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں تاہم بیرون ملک جانے کے بعد سے وہ عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔نواز شریف کو متعدد بار پیشی کے نوٹسز جاری کیے گئے اور عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ ان کے وکلا نے موقف اختیار کیا تھا کہ نواز شریف کی صحت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ بیرون ملک سے اپنا علاج چھوڑ کر پاکستان میں عدالت کے روبرو پیش ہوں، لہذا ان کی عدم موجودگی میں سماعت جاری رکھی جائے۔ ادھر نیب نے نواز شریف کی اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، 131 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف العزیزیہ اور ہل میٹل کے اصل مالک ثابت ہوئے ہیں جب کہ وہ اثاثوں کے لیے جائز ذرائع آمدن بتانے میں ناکام رہے۔ نواز شریف کی جانب سے ان کے وکلا نے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

جس دن سندھ کے عوام قائل ہوگئے، تبدیلی دیکھیں گے۔ شاہ محمود قریشی

جس دن سندھ کے عوام قائل ہوگئے، تبدیلی دیکھیں گے۔ شاہ محمود قریشی

راولپنڈی میں ماں اور معصوم بچے کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی،خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

راولپنڈی میں ماں اور معصوم بچے کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی،خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

پنجاب حکومت  نے سرکاری ،نجی سکولوں و مدارس میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کی ٹھان لی

پنجاب حکومت نے سرکاری ،نجی سکولوں و مدارس میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کی ٹھان لی

بوائے فرینڈ سےبے وفائی کا بدلہ۔۔۔!!! لڑکی نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے

بوائے فرینڈ سےبے وفائی کا بدلہ۔۔۔!!! لڑکی نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے

گاڑی کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنانے کیلئے نئی ہونڈا سٹی پاکستانیوں کو کتنے میں ملے گی ؟جانیں 

گاڑی کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنانے کیلئے نئی ہونڈا سٹی پاکستانیوں کو کتنے میں ملے گی ؟جانیں 

کار یا موٹر سائیکل میں بس ایک چیز موجود ہو تو پھر مجال ہے کہ کوئی ڈاکو قریب بھی آجائے

کار یا موٹر سائیکل میں بس ایک چیز موجود ہو تو پھر مجال ہے کہ کوئی ڈاکو قریب بھی آجائے

بلاول بھٹوشہباز شریف سے ہاتھ ملانے کوتیار

بلاول بھٹوشہباز شریف سے ہاتھ ملانے کوتیار

حکومت کا بڑا اقدام، ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج ہونے کیلئے تیار

حکومت کا بڑا اقدام، ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج ہونے کیلئے تیار

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

میرا بس چلے تو میں ملزم کو گولی ماردوں،شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

میرا بس چلے تو میں ملزم کو گولی ماردوں،شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

کن ممالک کے باشندے سعودی عرب آسکتے ہیں اور کس شرط پر؟ شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

کن ممالک کے باشندے سعودی عرب آسکتے ہیں اور کس شرط پر؟ شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

عمران خان نے 59 سال پُرانی شادی کی تصویر شیئر کردی

عمران خان نے 59 سال پُرانی شادی کی تصویر شیئر کردی

جوبائیڈن ٹھوڑی پر چپکی چیز سے لاعلم، ویڈیو وائرل

جوبائیڈن ٹھوڑی پر چپکی چیز سے لاعلم، ویڈیو وائرل