07:16 pm
میرے ماں باپ مر گئے اور میں بستر پر آ گئی، لیکن اب ۔۔ گھوٹکی ٹرین حادثے کا شکار ہونے والی 14 سالہ کائنات کی رُلا دینے والی کہانی

میرے ماں باپ مر گئے اور میں بستر پر آ گئی، لیکن اب ۔۔ گھوٹکی ٹرین حادثے کا شکار ہونے والی 14 سالہ کائنات کی رُلا دینے والی کہانی

07:16 pm

حادثات انسان کی ہنستی کھیلتی زندگی کو کب ختم کردیتے ہیں پتہ ہی نہیں چلتا، اچھا بھلا بھاگتا دوڑتا انسان دوسرے کے سہاروں پر زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتا ہے ۔ بالکل اسی طرح گھوٹکی حادثے میں زخمی ہونے والی 14 سالہ کائنات کی کہانی ہے، جس نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے اپنی داستان سنائی ہے۔ اس کی باتیں سن کر یوں معلوم ہو رہا ہے کہ اب جینے کی آرزو کرنا موت کو گلے لگانے جیسا ہے۔کائنات کہتی ہیں کہ: '' میرے بھائی نعمان کی شادی تھی، جس کے لئے ہم ٹوبہ ٹیک سنگھ جا رہے تھے، امی ابو، بھائی اور 5 رشتے دار بھی ہمارے ساتھ تھے۔ لیکن حادثے کے بعد یہ
سب نہ رہے، 5 لوگ جاں بحق ہوگئے، جس میں میرے والدین بھی مر گئے اور 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے وقت میں برتھ پر لیٹی ہوئی تھی، اچانک ٹرین ٹکرائی اور میں نیچے گر گئی اور بیہوش ہو گئی۔ جب ہوش آیا تو منہ میں مٹی تھی اور ٹانگیں بھی مٹی میں ہی پھنسی ہوئی تھیں۔ میرے کانوں میں آواز آ رہی تھی کہ بھائی بول رہا ہے کوئی میری بہن کو بھی بچاؤ اس کے بعد مجھے باہر نکال کر لٹا دیا گیا لیکن میری امی کو کسی نے نہیں نکالا اور وہ مرگئیں۔ میرے ابو اور بھائی بھی مرگئے۔کائنات کو پہلے گھوٹکی کے قریبی ہسپتال اور پھر رحیم یار خان میں کے شیخ زید ہسپتال میں پہنچایا گیا، جہاں اسے معلوم ہوا کہ امی، ابو، بڑے بھائی اب اس دنیا میں نہ رہے۔ کائنات کی دونوں ٹانگوں میں فریکچر ہے جس کی سرجری کر کے راڈز کے ساتھ باندھ دیا گیا۔ ان کو اندرونی حصوں پر بھی چوٹیں لگی ہیں جس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری ، خون کی ترسیل میں تکلیف اور جسم میں شدید خون کی کمی ہوگئی ہے۔ کائنات کو رحیم یار خان سے علاج کے لیے کراچی ریلوے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس کے ابو کے دوست اعجاز علی اس کے ساتھ ہیں اور اس کے ایک چچا مہدی بھی ساتھ ہیں۔ کائنات کو اس قدر شدید چوٹیں لگ گئی ہیں کہ وہ نا چل سکتی ہے اور نہ اٹھ کر بیٹھ سکتی ہے۔14 سالہ کائنات نویں جماعت میں پڑھتی تھی، مگر اب پتہ نہیں وہ کب اسکول جا سکے گی۔ یہ چاہتی تھی کہ میں اپنے پیروں پر چل کر گھر جاؤں۔ اس کے دو بھائی واقعے میں زندہ بچے ہیں، جن کی یہ لاڈلی بہن ہیں اور اس کی دونوں ٹانگوں اور ایک بازو میں فریکچر ہے اور وہ اس وقت کراچی کے پاکستان ریلوے حسن ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کائنات کہتی ہیں کہ: '' مجھے کیا پتہ تھا کہ بھائی کی شادی کرنے جائیں گے تو نہ بھائی زندہ بچے گا اور نہ میرے ماں باپ، میری زندگی اس حادثے میں ہی ختم ہوگئی، لیکن میرے 2 بھائی جو میرے ساتھ ہیں اب یہی میرا سب کچھ ہیں۔ ''

تازہ ترین خبریں

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔  پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔ پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ