12:05 pm
جوہر ٹاؤن دھماکے میں ’را‘ ملوث نکلی، تحقیقاتی اداروں نے شواہد حاصل کرلیے

جوہر ٹاؤن دھماکے میں ’را‘ ملوث نکلی، تحقیقاتی اداروں نے شواہد حاصل کرلیے

12:05 pm

لاہور (ویب ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث نکلی، تحقیقاتی اداروں نے شواہد حاصل کرلیے۔ میڈیا ذرائع کہتے ہیں کہ تفتیشی ٹیموں کو جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت مل گئے ہیں ، جن سے پتہ چلا کہ دھماکے کی
فنڈنگ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے کی گئی تھی جب کہ شواہد کی رواشنی میں دھماکے میں ملوث ایک شخص کے علاوہ ماسٹر مائنڈ اور تمام سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گرفتار ہونے والا پیٹرپال ڈیوڈ واقعے کا ماسٹر مائنڈ ہے ، جس کا تعلق بنیادی طور پر کراچی سے ہے تاہم ڈیوڈ کچھ عرصہ قبل ہی دبئی سے واپس آیا تھا ، جس کے بعد سے وہ صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں رہائش پذیر تھا ، ڈیوڈ کا تعلق غیر ملکی تنظیم سے ہونے کے شواہد ملے ہیں ، پیٹرپال ڈیوڈ نے جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو دھماکے کے لیے تیار کروایا جب کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی ممکنہ گاڑی کی تلاشی کے باوجود بارودی مواد کا سراغ لگانے میں ناکامی پر سوالات کھڑے ہوگئے ، سی ٹی ڈی نے بابو صابو ناکے پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کو شامل تفتیش کرلیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن دھماکے کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ حملے میں استعمال ہونے والی ممکنہ گاڑی براستہ موٹر وے لاہورمیں داخل ہوئی ، جہاں صبح 9 بج کر 40 منٹ پر گاڑی کو بابو صابو ناکے پر سیکیورٹی اہلکار کی طرف سے تلاشی کے لیے روکا گیا تاہم دستاویزات کی جانچ کے بعد گاڑی کوروانہ کردیا گیا ، ناکے پر تعینات اہلکار تلاشی کے باوجود بارودی مواد کا سراغ لگانے میں ناکام رہے جس کی بناء پر محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی نے بابو صابو ناکے پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کو شامل تفتیش کرلیا۔واضح رہے لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں بچے سمیت 3 افراد جاںبحق جبکہ بچوں،خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 24 سے زائر افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے کئی گھروں اور وہاں کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ، اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ، پولیس نے دھماکے والی جگہ اور اطراف کے علاقے کو سیل کر دیا تھا ، ھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین فوری موقع پر پہنچ گئے۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو اب کوئی گرفتار نہیں کر سکتا، عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

عمران خان کو اب کوئی گرفتار نہیں کر سکتا، عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

گاڑی پر فائرنگ سے کتنے بھائی موقع پر ہی جاں بحق   ،واقع کہاں پیش آ یا ،صبح صبح دل دہلا دینے والی خبر آ گئی

گاڑی پر فائرنگ سے کتنے بھائی موقع پر ہی جاں بحق ،واقع کہاں پیش آ یا ،صبح صبح دل دہلا دینے والی خبر آ گئی

امریکہ پاکستان پر مہربان، اربوں روپے دینے کا اعلان، بلاول بھٹوکی بڑی کامیابی

امریکہ پاکستان پر مہربان، اربوں روپے دینے کا اعلان، بلاول بھٹوکی بڑی کامیابی

راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی، سیاسی رہنما اور سابق رکن اسمبلی کو گرفتارکرلیا

راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی، سیاسی رہنما اور سابق رکن اسمبلی کو گرفتارکرلیا

وہ لڑکی جس کی پیدائش پر ان کے والد کو حضور ﷺ  کی زیارت نصیب ہوئی۔۔ ایمان افروز واقعہ

وہ لڑکی جس کی پیدائش پر ان کے والد کو حضور ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی۔۔ ایمان افروز واقعہ

یہ ایک بات بولنے والی بیوی ضرور بربا د ہوتی ہے؟شوہر سے یہ بات کبھی مت کرنا

یہ ایک بات بولنے والی بیوی ضرور بربا د ہوتی ہے؟شوہر سے یہ بات کبھی مت کرنا

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں