08:23 pm
میری پسند کی شادی تھی اور میں۔۔ جانیے زرتاج گُل کے شوہر کون ہیں اور ان کی زندگی کے بارے میں چند دلچسپ سچ

میری پسند کی شادی تھی اور میں۔۔ جانیے زرتاج گُل کے شوہر کون ہیں اور ان کی زندگی کے بارے میں چند دلچسپ سچ

08:23 pm

وفاقی وزیر زرتاج گُل جو وزیرِ ماحولیات ہیں اور اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، کبھی اپنے منفرد بول چال کے انداز سے اور کبھی اپنی جاندار تقاریروں سے، کبھی عوامی مسائل کو چھیڑتے ہوئے تو کبھی وزراء کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے۔ زرتاج گُل نومبر 1984 کو بنوں ڈیرہ غآزی خان میں پیدا ہوئیں۔ اور 2005 میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شرکت کی تھی، اس وقت یہ ایک سپورٹر تھیں، مگر بعد میں کارکن اور پھر رہنما بن گئیں۔ پی ٹی آئی کے متوالے
ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں زرتاج گُل کو پسند کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو ان کو فالو کرتے ہیں، کبھی انسٹاگرام کی سٹوریز پر تو کبھی ٹوئٹر اور فیس بُک پیجز پر ان کے کاموں کو شیئر کرتے نظر آ تے ہیں. زرتاج گُل کے شوہر کو تو آپ نے اکثر ان کے ساتھ دیکھا ہی ہوگا، اور ان کی بیٹی بھی والدہ کے ساتھ مختلف شوز اور پارٹی جلسوں اور سماجی سرگرمیوں میں نظر آتی ہیں، ساتھ ہی ان کے گھر میں ان کی والدہ اور والد صاحب بھی ہیں۔ زرتاج گُل مداحوں کی نظر میں اس وقت زیادہ قابلِ تعریف بنی جب انہوں نے رنگ گورا کرنے والی بیوٹی کریموں کے خلاف آواز اٹھائی۔ ان کے مداح زرتاج کو ہر روپ میں بہت پسند کرتے ہیں، زرتاج کے بھائی اور بہنوں سے متعلق کوئی بھی معلومات انہوں نے کبھی بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر نہیں کی ہے۔ مشہور اینکر کرن نے اپنے پروگرام میں زرتاج ، ان کے شوہر ہمایوں رضا خان اخوند اور بیٹی کا انٹرویو کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ دونوں کیسے اور کہاں ملے؟ اس سوال کے جواب میں زرتاج گل کے شوہر کا کہنا تھا کہ ہماری لوو میرج ہے، زیادہ پسند تو میں ہی کرتا تھا، ہم کالج میں پڑھتے تھے، دونوں الگ الگ کالجز میں تھے، میں نے ان کو دیکھا، مجھے اچھی لگیں اور پھر میری بہن ان کے ہاں رشتہ لے کر گئی، اس دوران ہماری کوئی بات نہیں ہوئی اور پھر شادی کے بعد ہی ملاقات ہوئی، باتیں ہوئیں۔ اس پروگرام میں زرتاج کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے مجھے دیکھا تو ساتھ میں مسکرا رہے تھے، ان کے ساتھ کوئی لڑکی کھڑی ہوئی تھی، میں ان مردوں کی عزت کرتی ہوں، جن کے ساتھ کوئی خاتون ہو، کیونکہ خواتین ان کے ساتھ ہی کھڑی ہوتی ہیں، جو مرد عزت اور احترام کرنا جانتے ہیں۔ ہم دونوں سیاست میں ہیں، یہ اپنا اور میں اپنا کام کرتی ہوں، اچھا لگتا ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ جب میاں بیوی ایک ہی فیلڈ میں کام کرنے والے ہوں تو زندگی اچھی گزرتی ہے۔ مذکورہ پروگرام میں ان کے شوہر نے مزید کہا کہ سیاست میں پہلے الیکشن مجھے لڑنا تھا، لیکن ایک ضلع کی ایم این اے کی سیٹ خالی تھی، کوئی بندہ نہ تھا، تو میں نے ان کا فورم خود ہی بھرا تھا اور یہ آگے بڑھ گئیں۔ آج مجھ سے زیادہ ان کے چاہنے والے ہیں۔ میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ میں ان کو اسمبلی میں پہنچاؤں گا یہ ان کو بھی یاد ہوگا اور پھر یوں یہ آگی بڑھتی رہیں، گھر کے ساتھ سیاست کی ذمہ داریوں کو بھی دیکھا۔ زرتاج گل کی شادی ہمایوں رضا خان اخوند کے ساتھ 2010 میں ہوئی تھی۔ اور ان کی ایک بیٹی ہے جس کے ساتھ وہ انسٹاگرام پر تصاویریں پوسٹ کرتی ہیں۔ ان کو کابلی پلاؤ اور بریانی بہت پسند ہے۔ یہ سفید، ہلکے اورنج اور کالے رنگ کے کپڑوں پہننا زیادہ پسند کرتی ہیں۔ اداکاراؤں میں ان کو انجلینا اور دپیکا پسند ہیں۔ یہ فیشن میں بھی ان رہتی ہیں۔ ان کے فیشنز کو خواتین کی ایک بڑی تعداد فالو کرتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی