02:29 pm
شہبازشریف نےاوورسیزپاکستانیوں کے حق نمائندگی کا نیا فارمولا پیش کردیا

شہبازشریف نےاوورسیزپاکستانیوں کے حق نمائندگی کا نیا فارمولا پیش کردیا

02:29 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حق نمائندگی کا نیا فارمولا پیش کردیا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مخصوص نشستوں کی تجویز دے دی۔ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے نمائندے پارلیمان میں ان کی نمائندگی کرتے ہوئے مسائل پیش کرسکیں گے۔اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ہمارے پاکستانی بہن بھائی ہمارا قیمتی اثاثہ اور پاکستان کی شان ہیں، بیرون ملک مقیم 80 لاکھ پاکستانی ہماری طاقت اور فخر ہیں جو ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں،
 
ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ملک سے غیر متزلزل محبت، فکر اور کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) جمہوری سوچ اور اصولوں کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے ووٹ کے حق کی حمایت کرتی ہے۔شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں 5 سے 7 اور سینیٹ میں 2 نشستیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے مختص کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ان نشستوں پر نمائندگی کا طریقہ کار اور شرائط پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتیں مل کر طے کریں، سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے مطلوبہ قانون سازی کی جاسکتی ہے، اس طریقہ کار سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پارلیمان میں یقینی نمائندگی مل سکتی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی الیکشن کے وقت ملک آکر ووٹر لسٹ میں اپنے ووٹ کے اندراج کے مطابق ووٹ ڈالیں، بیرونِ ملک پاکستانیوں کے نمائندے پارلیمان میں ان کی نمائندگی کرتے ہوئے مسائل پیش کرسکیں گے، اسی سوچ کے تحت آزاد جموں وکشمیر اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کے لئے نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا، اداروں کی ذمہ داری ہے کہ۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حیران کن بات کہہ دی

ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا، اداروں کی ذمہ داری ہے کہ۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حیران کن بات کہہ دی

بم کوناکارہ بناتے ہوئے دھماکا،علاقے میں سرچ آ پریشن شروع

بم کوناکارہ بناتے ہوئے دھماکا،علاقے میں سرچ آ پریشن شروع