09:20 pm
تیل کامصنوعی بحران ،آئل کمپنیوں کولینے کے دینے پڑگئے ،عدالت نےبڑاحکم جاری کردیا

تیل کامصنوعی بحران ،آئل کمپنیوں کولینے کے دینے پڑگئے ،عدالت نےبڑاحکم جاری کردیا

09:20 pm

لاہور(ویب ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ کا آئل کمپنیوں سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا،عدالت نے حکومت کو مصنوعی بحران کے دوران تیل کمپنیوں کے کمائے گئے منافع کی وصولی کی ہدایت کردی،چیف جسٹس محمد قاسم خان نے حکومت کو او ایم سی سے غیر قانونی منافع کی بازیابی کے لیے کمیٹی بنانے کا حکم دیا،لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے غیر قانونی منافع کی بازیابی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، جو 2020 کے آغاز میں ملک میں پیٹرولیم
مصنوعات کی مصنوعی قلت سے حاصل کئے۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے مفاد عامہ کی متعدد درخواستوں پر فیصلے کا اعلان کردیا،اور حکومت کو ہدایت کردی کہ تمام او ایم سی کے آڈٹ کے لیے اقدامات کرے اور اگر ضرورت ہو تو موجودہ قواعد و ضوابط کی جانچ پڑتال کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کرے، جبکہ کمیٹی نئی قانون سازی یا موجودہ قانون سازی میں ترمیم کی سفارش بھی کر سکتی ہے،حکومت کو ہدایت کی گئی کہ اٹھائے گئے اقدامات کے سلسلے میں تین ماہ کے اندر لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کو تعمیلی رپورٹ پیش کرے۔چیف جسٹس نے صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ضلعی انتظامیہ کو بااختیار بنانے کے لئے موثر اقدامات کرنے،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو اعلی اختیار والی کمیٹی کے ذریعے تحلیل کرنے سے متعلق کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس نےریمارکس دیئے کہ اگر کمیٹی یہ فیصلہ کرتی ہے کہ اوگرا کو رہنا چاہیے تو فوری طور پر اس سے متعلق قواعد پر نظر ثانی کی جانی چاہیے اور تازہ ترین قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں اور اتھارٹی کو اوگرا اور دیگر خود مختار اداروں کے کام پر قریب سے نظر رکھنی چاہیے۔عدالت نے فیصلے میں کہا مصنوعی بحران میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی بھی کی جائے، اور جو بد عنوانی کا مرتکب ہوئے اسے بھی کٹہرے میں لایا جائے،حکومت تمام صورتحال میں اسٹریٹجک ذخائر کو برقرار رکھنے کی یقین دہانی کروائے اورپیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت سے متعلق کمیشن کی رپورٹ کا اجرا فوری کرے،اس معاملے پر حکومت نے 28 جولائی 2020 کو ایک کمیشن تشکیل دیتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرتے ہوئے تحقیقات کی تھیں۔

تازہ ترین خبریں

آنٹی سنا ہے آپ کی بیٹی شعر بہت اچھے پڑ ھتی ہے۔ میں بھی سننا چاہتا ہوں

آنٹی سنا ہے آپ کی بیٹی شعر بہت اچھے پڑ ھتی ہے۔ میں بھی سننا چاہتا ہوں

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ، ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، حکومت نے بڑا قدام اٹھا لیا

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ، ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، حکومت نے بڑا قدام اٹھا لیا

مسافروں کا بڑا جھٹکا ، پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پٹرول کی قیمت بڑھنے پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

مسافروں کا بڑا جھٹکا ، پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پٹرول کی قیمت بڑھنے پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

ہاتھ دھوتے ہوئے بس ایک بار یہ کہ دیں لاکھوں کاقرض دنوں میں اُترجائے گا،ایک بڑے محدث کا آزمایا ہوا عمل

ہاتھ دھوتے ہوئے بس ایک بار یہ کہ دیں لاکھوں کاقرض دنوں میں اُترجائے گا،ایک بڑے محدث کا آزمایا ہوا عمل

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے تین روز مسلسل موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی ، کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ جانیں 

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے تین روز مسلسل موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی ، کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ، اگلے 3دن خطرناک ، پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی الرٹ جا ری کر دیا گیا

یا اللہ خیر ، اگلے 3دن خطرناک ، پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی الرٹ جا ری کر دیا گیا

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی بطوررکن آسکرمیں مدعو شاندارکارگردگی دستاویزی فلموں کو عالمی سطح پرپزیرائی کی بدولت فلم سازکورکنیت دی گئی

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی بطوررکن آسکرمیں مدعو شاندارکارگردگی دستاویزی فلموں کو عالمی سطح پرپزیرائی کی بدولت فلم سازکورکنیت دی گئی

سورہ اخلاص کا خاص وظیفہ رزق کے 300دروزاے کھلتے ہیں 7نسلوں تک رزق کی کمی نہیں ہوگی

سورہ اخلاص کا خاص وظیفہ رزق کے 300دروزاے کھلتے ہیں 7نسلوں تک رزق کی کمی نہیں ہوگی

فرح گوگی کے خلاف گھیرا تنگ،10 ایکڑ پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر 2 افراد گرفتار

فرح گوگی کے خلاف گھیرا تنگ،10 ایکڑ پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر 2 افراد گرفتار

پنجاب میں 300یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب میں 300یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کر دیا گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس۔۔۔ لاہورہائی کورٹ سے بڑی خبر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس۔۔۔ لاہورہائی کورٹ سے بڑی خبر

افغانستان کے بعد ایران بھی لرز اٹھا، شدیدزلزلہ 3 افراد جاں بحق، 22 زخمی

افغانستان کے بعد ایران بھی لرز اٹھا، شدیدزلزلہ 3 افراد جاں بحق، 22 زخمی

دعا زہرہ ایک بار پھر تحویل میں ،لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا

دعا زہرہ ایک بار پھر تحویل میں ،لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا

ایک دن پہلے ہی کپتان کڑی تنقید کرنے والے ایاز امیر پر حملہ کس نے کیا ؟ عمران خان میدان میں آگئے ، بڑا انکشاف کر ڈالا

ایک دن پہلے ہی کپتان کڑی تنقید کرنے والے ایاز امیر پر حملہ کس نے کیا ؟ عمران خان میدان میں آگئے ، بڑا انکشاف کر ڈالا