12:31 pm
پانچ منٹ سے زائد کال پر ٹیکس سے کیسے بچاجائے؟ پی ٹی آئی رہنما نے طریقہ بتا دیا

پانچ منٹ سے زائد کال پر ٹیکس سے کیسے بچاجائے؟ پی ٹی آئی رہنما نے طریقہ بتا دیا

12:31 pm


اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے عوام کو ٹیلیفون کالز پر عائد کئے گئے ٹیکس سے بچنے کا طریقہ بتا دیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے پانچ منٹ سے زائد کال پر موبائل فون پر ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے کہا کہ نوجوانوں کو کہتا ہوں اب رات کو لمبی کالیں نہ کریں اب اس پر ٹیکس لگے گا، شاید اس سے کچھ بہتری ہو۔ہمایوں اخترخان کا کہنا تھا کہ کام کی بات تو پانچ
منٹ میں ہو جاتی ہے، اگر لمبی بات کرنی ہو تو پانچ منٹ کی کال پوری ہونے سے پہلے بند کر کے دوبارہ کال کر لی جائے۔دوسری جانب ٹیلی کام انڈسٹری نے پانچ منٹ کی موبائل فون کالز پر 75 پیسے اضافی ٹیکس کو ناقابل عمل قرار دے دیا ہے۔ٹیلی کام کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پانچ منٹ کی موبائل فون کالز پر 75 پیسے اضافی ٹیکس سے بنڈل آفر کی سہولت والے 98 فیصد پری پیڈ صارفین کے لیے مشکلات پیدا ہوجائیں گی اور یہ بنڈلز کے خاتمے کا بھی باعث بن سکتا ہے۔ٹیلی کام انڈسٹری کے عہدیداروں کے مطابق یہ ٹیکس صارفین کو پانچ منٹ سے پہلے کال کاٹ کر دوبارہ ملانے کی ترغیب دے گاجس سے وہ اضافی ٹیکس سے بچ جائیں گے اور حکومت کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 منٹ کی موبائل فون کال پر پہلے ہی 19.5 فیصد ایف ای ڈی اور دیگر ٹیکسز عائد ہیں، پرانے ٹیکسز کے ساتھ 5 منٹ کی کال ایک روپیہ 98 پیسے کی تھی، نئے ٹیکس سے 5 منٹ سے زائد کی کال 2 روپے 72 پیسے کی ہوگی۔ذرائع کے مطابق حکومتی فیصلے سے پری پیڈ پیکیجز زیادہ مہنگے ہوں گے جو کم آمدن والے افراد استعمال کرتے ہیں، 5 منٹ سے زائد کی کال پر اس اضافے سے ٹیکس ریٹ 65 فیصد تک پہنچ جائے گا۔حکومت کے اس فیصلے پر ان صارفین جو پری پیڈ بنڈل پیکیجز استعمال کرتے ہیں، انکی طرف سے سخت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، ان صارفین کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ فیصلہ انکے لئے مشکلات پیدا کرے گا اور وہ لمبی بات کرنے سے محروم ہوجائیں گے۔بعض صارفین نے اس فیصلے کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ٹیکس عائد کرنے سے وہ افراد کال کرنے سے باز آجائیں گے جو ساری رات موبائل پر لمبی بات چیت پر لگے رہتے ہیں، نہ وقت پر سوتے ہیں اور صبح دیر تک سوتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

جیو پر جھوٹے الزامات لگانا اے آر وائی کو مہنگا پڑ گیا،سلمان اقبال اور ارشد شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

جیو پر جھوٹے الزامات لگانا اے آر وائی کو مہنگا پڑ گیا،سلمان اقبال اور ارشد شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

عوام بھاری ٹیکسز کیلئے ہو جائیں تیا ر، حکومت نے منی بجٹ بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

عوام بھاری ٹیکسز کیلئے ہو جائیں تیا ر، حکومت نے منی بجٹ بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

شہباز گل جعلی نام۔۔ان کا اصل نام کیا ہے؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

شہباز گل جعلی نام۔۔ان کا اصل نام کیا ہے؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

غیر ملکی رقوم کیس ،FIAایکشن میں آگئی ،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیلئےبڑا جھٹکا

غیر ملکی رقوم کیس ،FIAایکشن میں آگئی ،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیلئےبڑا جھٹکا

موجودہ صورتحال میں بھی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، پنجاب کے معروف ترین سیاستدان اوراہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

موجودہ صورتحال میں بھی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، پنجاب کے معروف ترین سیاستدان اوراہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

اوورایکٹنگ مہنگی پڑ ی ، شہبازگل کے ڈرائیورکو بڑا جھٹکا لگ گیا

اوورایکٹنگ مہنگی پڑ ی ، شہبازگل کے ڈرائیورکو بڑا جھٹکا لگ گیا

بادل نئی اننگ کھیلنے کوتیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کتنے روزمسلسل جاری رہے گی

بادل نئی اننگ کھیلنے کوتیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کتنے روزمسلسل جاری رہے گی

فوج مخالف مہم ،پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان نےاعتراف جرم کر لیا؟پی ٹی آئی کا پردہ چاک ہو گیا

فوج مخالف مہم ،پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان نےاعتراف جرم کر لیا؟پی ٹی آئی کا پردہ چاک ہو گیا

شہباز گل کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا

شہباز گل کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟