12:51 pm
سیاست کے امام کے لاہور میں ڈیرے،اہم شخصیات پیپلزپارٹی  میں شامل ہونے کے لیے بے تاب ،حکومتی حلقوں میں پریشانی

سیاست کے امام کے لاہور میں ڈیرے،اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کے لیے بے تاب ،حکومتی حلقوں میں پریشانی

12:51 pm


 سیاست کے امام پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری ان دنوں لاہور کے اہم دورے پر ہیں ان کا یہ دورہ پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے کے لیے ہے جس کے لئے انہوں نے ماضی کی حلیف جماعتوں سے رابطے بھی کئے ہیں۔ آصف علی زرداری ملکی سیاست میں متحرک مختلف اہم شخصیات سے بھی رابطوں میں ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ترین اراکین میں سے کسی ایک کو پنجاب میں اہم ذمے داری
دیئے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ کئی اہم شخصیات نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاوس لاہور میں ملاقاتیں کی ہیں جن کی عنقریب پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔ سابق گورنر پنجاب ذوالفقار خان کھوسہ کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری سے متعدد سیا سی شخصیات نے ملاقات کی ہے جس میں ملکی سیاسی ، معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ عام انتخابات کی بابت معاملات بھی زیر بحث آئے۔جبکہ سابق صدر آصف زردای سے سندھ کے وزرا ء سعید غنی، ناصر حسین شاہ ، مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کی اور اہم معاملات پر رہنمائی بھی حاصل کی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور احمد وٹو نے بھی بلاول ہاوس میں سابق صدر سے ملاقات کی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے ، منظور احمد وٹونے آصف علی زرداری سے ان کی صحت کی بابت دریافت کیا، ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ آصف علی زرداری نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، ایک گھنٹہ تیس منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں جنوبی پنجاب سمیت ملک کی اہم سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پیپلز پارٹی نے مستقبل کے لائحہ عمل کو ترتیب دیتے ہوئے اہم سیاسی و سماجی شخصیات رابطے تیز کر دئیے اور سرگرمیاں تیز کردیں ہیں ، ا س ضمن میں پنجاب اور بلوچستان پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔ ادھر پنجاب اسمبلی کے اسپیکر و پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے غیر معمولی طور پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سے بلاول ہاوس میں ملاقات کی ہے ، ملاقات کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور قومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے جلد ہی عشائیے میں دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا جس میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین بھی شرکت کریں گے۔ دونوں سابق اتحادیوں کے درمیان دوبارہ روابط قائم کرنے کا مقصد سابق مخلوط حکومت کی تیسری اتحادی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور دیگر قوم پرست جماعتوں کے ساتھ مل کر مستقبل میں اتحاد کا قیام ہے۔ موجودہ حکومت کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سیاسی اسرار و راموز کے ماہرین اس سال کے آخر تک قبل از انتخابات ہوتے دیکھ رہے ہیں اور اس ملاقات کو اسی سلسلے میں سیاسی تعاون کے امکانات پر غور کرنے کے تناظر میں بھی دیکھا جارہا ہے۔ اس ملاقات کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر اور حکمران اتحاد میں اسی سیاسی طوفان کو بنتا دیکھ کر اپنا برطانیہ کا طے شدہ دورہ منسوخ کیا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آصف علی زرداری کی سیاسی سرگرمیوں سے حکمران جماعت میں خوف کے سائے منڈلاتے نظر آرہے ہیں۔مسلم لیگ (ق) اس وقت پنجاب میں پی ٹی آئی کی اتحادی ہے اور دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات میں کچھ عرصے سے اتار چڑھاوآرہا ہے، (ق) لیگ کو شکایت ہے کہ پی ٹی آئی اسے نظر انداز اور اس کے مطالبات ماننے سے انکار کر رہی ہے۔پرویز الہٰی نے اگرچہ پی ٹی آئی کے ساتھ اختلافات سے انکار کیا ہے لیکن ان کے بیٹے مونس الہٰی عوامی سطح پر بالخصوص سوشل میڈیا پر حکومت کی متعدد پالیسیوں پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ یاد رہے صدرآصف علی زرداری نے مستقبل کے لیے ایسے مضبوط اتحاد کے قیام کے لیے بات چیت کی ذمہ داری خود لی تھی جو اگلی حکومت بنا سکے اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دیگر معاملات کی ذمہ داری سونپی تھی۔اس ضمن میں پنجاب میں پارٹی کے چیف آرگنائزر راجا پرویز اشرف کو لاہور میں بلاول ہاوس طلب کیا تھا جو اس ضمن میں اہم کردار اداد کریں اور ان سیاسی راہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے جنہوں نے 2013 کے بعد پارٹی چھوڑ دی تھی لیکن وہ دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ پارٹی میں ایسے منجھے ہوئے کار کن ابھی بھی موجود ہیں اگر انہیں کوئی ذمہ داری دی ج…

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی