01:34 pm
حکومت نے مالی سال 2021 کے پہلے 11 ماہ میں کتنےغیر ملکی قرضے  لئے؟ رپورٹ منظر عام پر آگئی

حکومت نے مالی سال 2021 کے پہلے 11 ماہ میں کتنےغیر ملکی قرضے لئے؟ رپورٹ منظر عام پر آگئی

01:34 pm


اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 12 ارب ڈالر سے زائد کا قرض لیا جو مالی سال 20 کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 63 فیصد کا زیادہ ہے۔نجی ٹی وی  کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے سامنے آنے والے اعداد و شمار، ریکارڈ ترسیلات زر اور زیادہ برآمدات کے باوجود زرمبادلہ کی بڑھتی ہوئی ضرورت کی عکاسی کرتے ہیں۔مالی سال 21 کے جولائی تا مئی کے دوران حکومت نے گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے
میں 7.44 ارب ڈالر کے مقابلے میں 12 ارب 13 کروڑ ڈالر قرض لیا جس میں 4.68 ارب ڈالر یا 62.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وزارت معاشی امور کی طرف سے جاری کردہ مئی کے ماہانہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے برعکس حکومت نے غیر ملکی زرمبادلہ کے بہتر ذخائر کو برقرار رکھنے کے لیے مالی سال 21 کے دوران بھاری قرض لیا تھا۔تاہم، نصف کے قریب قرضوں کو تجارتی قرضوں کے طور پر لیا گیا تھا، جس کا مطلب ہے کہ سود ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی)، ورلڈ بینک اور اسلامک ڈیولپمنٹ بینک (آئی ڈی بی) سے ملنے والے قرضوں سے کہیں زیادہ ہوگا۔یہ زیادہ قرضے موجودہ کھاتہ سرپلس کے تھا جس کی توقع نئے مالی سال 21 کے آغاز سے پہلے نہیں کی گئی تھی۔مالی سال 2021 کے پہلے 11 ماہ کے دوران کرنٹ کاؤنٹ 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے ساتھ سرپلس تھا جو خاص طور پر ترسیلات زر میں 29 فیصد اضافے کی صورت میں معیشت کے بیرونی کھاتے کی بہت بڑی سپورٹ تھی۔کثیرالجہتی ذرائع سے قرضہ 3 ارب 37 کروڑ ڈالر جبکہ تجارتی بینکوں سے مجموعی 3 ارب 61 کروڑ ڈالر تھا۔تجارتی قرضوں پر بھاری لاگت آئے گی اور آئندہ برسوں میں قرض کی سروس میں مزید اضافہ ہوگا۔مالی سال 21 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران حکومت نے قرض کی سروس کے طور پر 10 ارب 63 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی جبکہ مالی سال کے آخر میں متوقع رقم 14 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہوسکتی ہے۔اے ڈی بی نے ایک ارب 28 کروڑ ڈالر، انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) نے 85 کروڑ ڈالر اور آئی ڈی بی نے 50 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی قلیل مدتی سرمایہ فراہم کیا۔پاکستان کو دوطرفہ ذرائع سے 41 کروڑ 70 لاکھ ڈالر وصول ہوئے اور مالی سال 21 کے پہلے 11 ماہ کے دوران کثیر الجہتی اور دوطرفہ قرضوں کی مالیت 3 ارب 79 کروڑ ڈالر ہوگئی۔کثیرالجہتی ذرائع میں، اے ڈی بی نے 1.28 بلین ڈالر، انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) 85 کروڑ ڈالر اور آئی ڈی بی نے 50 کروڑ ڈالر کی قلیل مدتی سرمایہ کاری فراہم کی

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی