02:24 pm
حکومتی نااہلی و کرپشن کے باعث پورے ملک میں گیس بحران پیدا ہورہاہے،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے جس کے باعث پورے ملک میں گیس بحران پیدا ہورہاہے ،جون کے مہینے میں عوام کو گیس نہیں مل رہی تو دسمبر میں کیا ہوگا؟۔پریس کانفرنس کرتے ہوئےمفتاح اسماعیل نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن اور لوٹ کا بازار گر م کررکھا ہے جس کے باعث آج گھروں اور صنعتوں کو گیس بند ہے ،چولہے بند ہیں ، آج ملک بھر میں گیس و بجلی کا بحران ہے ۔جون کے مہینے میں کبھی ملکی تاریخ میں گیس کی کمی نہیں ہوئی اور گیس کی لوڈشیڈنگ تک نہیں ہوئی
 
مگر پی ٹی آئی کے دور حکومت میں یہ سب کچھ گرمیوں میں ہورہا ہے ،پی ٹی آئی کے پچھلے وزیر ندیم بابرکہتے تھے کہ مسلم لیگ(ن)گیس کے کنٹریکٹ بہت زیادہ کرگئی ہے ،آج جون کے مہینے میں گیس کی کمی ہے اور آپ سوچیے دسمبر میں گیس کی کیا صورتحال ہو گی ؟پی ٹی آئی حکومت اپنی تمام نااہلیوں کا ملبہ پچھلی حکومتوں پر ڈال دیتی ہے ،تین ماہ پہلے تک یہ لوگ کہتے تھے کہ گیس بہت زیادہ ہے اور اب کہتے ہیں کہ گیس کے پلانٹ بہت زیادہ لگائے گئے ہیں لیکن گیس نہیں ہے۔تین ڈالر اور چار ڈالر کی گیس نہیں خریدی اور قطر سے معاہدہ کیا اور سات اور آٹھ ڈالر سے گیس لے رہے ہیں کبھی تاریخ میں پاکستان نے اتنی مہنگی گیس نہیں خریدی جتنی اس حکومت نے خریدی ہے ۔کراچی میں دو کارگو لاسکتے ہیں لیکن یہ لوگ نہیں لا رہے اگر یہ کارگو منگوا لیں تو کراچی کے اندر گیس کی قلت کو پورا کیاجاسکتا ہے،پاکستان بھر میں گیس بحران پیدا ہوگیا ہے ،گیس کی بندش سے برآمدات پر بہت برے اثرات مرتب ہوں گے اور کراچی کی انڈسٹری تباہ و برباد ہوجائیگی۔حکومتی بجٹ میں بے روزگاری میں اضافہ ہوااور اوپر سے گیس کی بندش سے صنعتیں بند ہورہی ہیں جس سے بے روزگاری میں اور اضافہ ہو گا ۔

تازہ ترین خبریں

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

4 بہنوں کی  عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی