07:35 pm
بےوقوف جاسوس جو خود بھی پکڑے گئے اور ساتھیوں کو بھی پکڑوا گئے۔۔۔ جانیں ان 5 ناکام بھارتی جاسوسوں کے بارے میں جن کو پاکستان نے نہ چھوڑا

بےوقوف جاسوس جو خود بھی پکڑے گئے اور ساتھیوں کو بھی پکڑوا گئے۔۔۔ جانیں ان 5 ناکام بھارتی جاسوسوں کے بارے میں جن کو پاکستان نے نہ چھوڑا

07:35 pm

پاکستان میں بھارت کی جانب سے افراتفری پھیلانا کوئی نئی بات نہیں ہے، اس افراتفری کے لیے بھارت کئی طریقوں سے کوششیں کر رہا ہے مگر ہر بار منہ کی کھانی پڑتی ہے۔کبھی افغانستان کے ذریعے تو کبھی مقامی لوگوں کو ورغلا کر، بھارت نے کئی مرتبہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی ہے مگر ہمیشہ ناکامی سے ہی دوچار رہا ہے۔ آج ایسے ہی اُن بھارتی جاسوسوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ اپنے مشن میں نہ صرف ناکام ہوئے بلک بھارتی مشن کو بھی بے
نقاب کر ڈالا۔ سربجیت سنگھ: 1990 میں پاکستان سے گرفتار کیے گئے سربجیت سنگھ کو پاکستان میں انتشار پھیلانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ فیصل آباد، لاہور، ملتان سمیت کئی شہروں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث سربجیت سنگھ کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ دہشتگردانہ کاروائیوں کی معاونت کرر ہا تھا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس جاسوس کو گرفتار کیا تھا، واضح رہے سربجیت پاکستان میں دہشت گردی کے بڑے واقعات سمیت انتشار پھیلانے کا مشن لے کر آیا تھا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنایا۔ جبکہ 2013 میں سرجبیت سنگھ کوٹ لکھ پت جیل میں موجود دیگر قیدیوں کے حملہ کی وجہ سے ہلاک ہوگیا تھا۔ کشمیر سنگھ: کشمیر سنگھ کو 1973 میں پاکستان سے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جو کہ بھارت کے انتہا پسندانہ مشن کے ساتھ پاکستان آیا تھا، مگر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اس جاسوس کو مشن مکمل کرنے سے پہلے ہی پکڑ لیا تھا۔ بعدازاں صدر پرویز مشرف نے جاسوس کشمیر سنگھ کو معافی دے دی تھی۔ رویندرا کوشیک: رویندرا کوشیک بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کی جانب سے ایک مشن کے ساتھ آیا تھا، اس بار پینترا کچھ یوں تھا کہ جاسوس کو تعلیمی ادارے میں داخلہ دلایا جائے گا اور پھر انتشاری کاروائیاں بھی کی جائیں گی۔ دو سالہ ٹریننگ لینے کے بعد رویندرا کو جامعہ کراچی میں داخلہ دلایا گیا، دشمن نے بہت ہی چوکنا ہو کر کام کرنا چاہا لیکن پاکستانی مارخور سے بچ نہ پایا۔ اس جاسوس نے حساس معلومات بھارت تک پہنچانے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب نہ ہوسکا، اس پر سونے پر سہاگہ ایک اور بھارتی جاسوس کی گرفتاری نے رویندرا کوشیک کے مشن کا پردہ چاک کیا۔ یعنی بھارتی جاسوس نے اپنے ہی ساتھی کو بھی پھنسا ڈالا۔ شیخ شمیم: 1989 میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شیخ شمیم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پاک بھارت بارڈر پر رنگے ہاتھوں پکڑا گیان تھا، جسے بعدازاں 1999 میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ کلبھوشن یادو: 2016 میں بھارتی انٹیلیجنس آفیسر کلبھوشن یادو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، اس جاسوس کی خاص بات یہ ہے کہ کلبھوش ایک حاضر سروس آفیسر ہے جبکہ بلوچستان سمیت پاکستان میں مقامی طور پر انتشار پھیلانے میں ملوث ہے، اس حاضر سروس آفیسر کی گرفتاری نے بھارت کو ہکا بکا کر دیا تھا۔ آج بھی کلبھوش یادو پاکستان میں قید ہے اور اپنی سزا کا منتظر ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کے سپر ہٹ گانے پسوڑی نے بھارت میں بھی پسوڑی ڈال دی ۔۔۔مشہور بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ بھی اپنے کانسرٹ پر گا کر جھوم اٹھے

پاکستان کے سپر ہٹ گانے پسوڑی نے بھارت میں بھی پسوڑی ڈال دی ۔۔۔مشہور بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ بھی اپنے کانسرٹ پر گا کر جھوم اٹھے

افسوس ہوتا اگر وہ چھکے مجھے دنیش یا پانڈیامیں سےکوئی لگاتا ،مگر کوہلی ۔۔۔!!

افسوس ہوتا اگر وہ چھکے مجھے دنیش یا پانڈیامیں سےکوئی لگاتا ،مگر کوہلی ۔۔۔!!

سلمان خان نے منگنی کر لی ۔۔۔سلمان خان کی کس چیز نےفینزکی توجہ اس جانب سمیٹی کہ سچ سامنے آ گیا

سلمان خان نے منگنی کر لی ۔۔۔سلمان خان کی کس چیز نےفینزکی توجہ اس جانب سمیٹی کہ سچ سامنے آ گیا

چیکنگ کے بہانے مبینہ رشوت وصولی ۔۔۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں کی عجب کرپش کی غضب کہانی سامنے آ گئی

چیکنگ کے بہانے مبینہ رشوت وصولی ۔۔۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں کی عجب کرپش کی غضب کہانی سامنے آ گئی

شاداب اور شاہین پہلا ٹیسٹ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔۔۔تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

شاداب اور شاہین پہلا ٹیسٹ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔۔۔تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

شادی کے چند گھنٹے بعد ہی معروف گلوکار و موسیقار کی پراسرار موت ۔۔۔مداح شاک کی حالت میں

شادی کے چند گھنٹے بعد ہی معروف گلوکار و موسیقار کی پراسرار موت ۔۔۔مداح شاک کی حالت میں

گوگل ایپلیکیشن کی بندش سے پریشان لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔وزارت خزانہ گوگل کو ادائیگی پر راضی۔۔۔گوگل ایپس بند نہ ہوں گی

گوگل ایپلیکیشن کی بندش سے پریشان لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔وزارت خزانہ گوگل کو ادائیگی پر راضی۔۔۔گوگل ایپس بند نہ ہوں گی

اسحاق ڈارکا بہت بڑا یو ٹرن ۔۔۔ ڈالر 200 روپے سے نیچے لانے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے۔۔۔جواز بھی پیش کر دیا

اسحاق ڈارکا بہت بڑا یو ٹرن ۔۔۔ ڈالر 200 روپے سے نیچے لانے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے۔۔۔جواز بھی پیش کر دیا

پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کا پہلا سیشن ۔۔۔انگلش اوپنرز نے پاکستانی بولرز چھکے چھڑا دئیے۔۔۔حیران کن سکور کر دیا

پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کا پہلا سیشن ۔۔۔انگلش اوپنرز نے پاکستانی بولرز چھکے چھڑا دئیے۔۔۔حیران کن سکور کر دیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکاان خان سے فون پر بات کرنے سے انکار۔۔۔سینئر صحافی نے دھماکہ خیز انکشاف کر دیا 

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکاان خان سے فون پر بات کرنے سے انکار۔۔۔سینئر صحافی نے دھماکہ خیز انکشاف کر دیا 

ہم زیادہ کرپٹ ہیں اسلئیے ۔۔۔!!!رہنما مسلم لیگ ن وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا بہت بڑا اعتراف

ہم زیادہ کرپٹ ہیں اسلئیے ۔۔۔!!!رہنما مسلم لیگ ن وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا بہت بڑا اعتراف

عوام نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے۔۔۔گیس کی لوڈ شیڈنگ تو ایک طرف ایل پی جی قیمتوںمیں بھی بہت بڑا اضافہ کر دیا گیا

عوام نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے۔۔۔گیس کی لوڈ شیڈنگ تو ایک طرف ایل پی جی قیمتوںمیں بھی بہت بڑا اضافہ کر دیا گیا

حارث رؤف کاٹیسٹ ڈیبیو۔۔۔لاہور قلندرز کی حارث رؤف کو ڈھیروں مبارکباد

حارث رؤف کاٹیسٹ ڈیبیو۔۔۔لاہور قلندرز کی حارث رؤف کو ڈھیروں مبارکباد

مریم نواز والد کے پلیٹ لیٹس پورے کرنےکیساتھ ساتھ دماغ کیلئے بھی معالج رکھیں۔۔۔مریم نواز کے بیان پر شیری مزاری کا کراراساجوابی وار

مریم نواز والد کے پلیٹ لیٹس پورے کرنےکیساتھ ساتھ دماغ کیلئے بھی معالج رکھیں۔۔۔مریم نواز کے بیان پر شیری مزاری کا کراراساجوابی وار