06:59 pm
این سی او سی کا یکم جولائی سے ملک بھر میں نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

این سی او سی کا یکم جولائی سے ملک بھر میں نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

06:59 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک) این سی او سی نے ملک بھر میں یکم جولائی سے نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کاروباری اوقات 10 بجے تک ہوں گے، صرف ویکسینیٹڈ افراد کو ریسٹورنٹس میں کھانے اور سنیما جانے کی اجازت ہوگی، تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال اور این پی آئیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا اور طے کیا گیا کہ نئی پابندیوں کا اطلاق یکم جولائی سے 31 اگست تک ہوگا تاہم نئی پابندیاں عائد کرنے سے قبل حتمی جائزہ اجلاس ہوگا۔ کاروباری مراکز کو 10 بجے تک کھلنے کی اجازت اجلاس میں کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پیٹرول پمپس، میڈیکل اسٹورز سمیت ضروریات کے اہم کاروباروں کو چوبیس گھنٹے کھلنے کی اجازت ہوگی۔ صرف ویکسین لگوانے والوں کو ریسٹورنٹس میں کھانے کی اجازت ریسٹورنٹس کو آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی تاہم ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد ہوگی۔ فیصلوں کے مطابق صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائننگ کی سہولت حاصل کرسکیں گے، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ کی جانب سے ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹس چیک کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ شادی میں 400 افراد تک شرکت کرسکیں گے اسی طرح شادی کی تقریب آؤٹ ڈور ہوگی جس میں 400 افراد تک شرکت کرسکیں گے، 200 تک ویکسینیٹڈ افراد ان ڈور شادی کی تقریب میں شریک ہوسکیں گے۔ ثقافتی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی، مزارات کھلے رہیں گے این سی او سی کے مطابق ثقافتی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی، مزارت کو ایس او پیز کے اطلاق کے ساتھ دوبارہ کھلنے کی اجازت ہوگی۔ صرف ویکسین شدہ افراد سنیما آسکیں گے این سی او سی نے لوگوں کو سستی تفریح فراہم کرنے کی غرض سے سنیما کھلنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔ فیصلے کے مطابق رات ایک بجے تک صرف ویکسی نیشن شدہ افراد کے لیے سنیما کھولنے کی اجازت ہوگی۔ ٹرانسپورٹ، پارکس و تفریح گاہیں کھلی رہیں گی پبلک ٹرانسپورٹ کو 70 فیصد کی گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی، تفریحی مقامات، سوئمنگ پول کو 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ کھلنے کی اجازت ہوگی۔ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے صوبائی حکومتیں کریں گی تعلیمی اداروں سے متعلق این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے فیصلوں کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہوگا اور وہ ہی اس حوالے سے احکامات جاری کریں گی۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی