06:12 pm
کوئٹہ: ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 4 افراد زخمی

کوئٹہ: ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 4 افراد زخمی

06:12 pm

کوئٹہ (ویب ڈیسک )کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔بلوچستان بلوچ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ صبح 7 بجکر 40 منٹ پر سبزی مارکیٹ
کے مرکزی گیٹ کے باہر ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 4 راہگیر زخمی ہوئے جبکہ ایف سی کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں تقریباً ایک کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا جبکہ سی ٹی ڈی کی ٹیمیں جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔زخمیوں کو ریسکیو ورکرز نے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا اور ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 'واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا'۔واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان کئی برسوں سے بدامنی کا شکار ہے اور یہاں اکثر سیکیورٹی فورسز پر حملے، دھماکے سمیت تخریب کاری کے مختلف واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔یکم جولائی کو کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر موٹرسائیکل دھماکے میں 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔دھماکے میں آرمی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) بلوچستان محمد طاہر رائے نے کہا تھا کہ ریموٹ کنٹرول بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔